انڈین حاجی انفارمیشن سسٹم نام کے اس ایپ کو پلے اسٹور سے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کرکے مدد حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اترپردیش ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے سبھی عازمین حج کو یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
انڈین حاجی انفارمیشن سسٹم ایپ سے حج سے متعلق سبھی جانکاری آسانی سے مہیا ہوجائے گا۔
اس موبائل ایپ سے حج مسافروں کے پاس اپنا گائیڈ ہو جائے گا۔
فلائٹ سے لیکر ہوٹل میں رہنے ، حج کا ویڈیو اور آڈیو تک کی جانکاری دستیاب ہے۔
حج مسافروں کی سبھی جانکاری اس ایپ میں رہے گی۔ جیسے اس کا پاسپورٹ نمبر اور ویزا کی جانکاری۔
مذکورہ ایپ میں سبھی ایمر جنسی نمبر دستیاب ہیں۔
اتر پردیش ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری راہل گپتا نے بتایا،' مذکورہ ایپ کے ذریعے عازمین حج کے پاس خود کا گائیڈ ہوگا۔ اس ایپ سے عازمین حج اپنا پاسپورٹ نمبر، ویزا تفصیلات اور کس ہوٹل کے کس کمرے میں رہنا ہے جیسے جانکاریاں مل سکتی ہیں۔ ایمرجنسی کے وقت کس نمبر پر کال کرنا ہےیہ بھی اس ایپ میں دیا گیا ہے۔ '