کورونا وبا کے سبب امسال اسکول کالج کی طرح مدرسہ میں بھی کلاسز شروع ہونے میں تاخیر ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ امسال مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات فارم بھرنے کی تاریخ کا اعلان بھی دیر سے کیا گیا ہے۔
یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی فیس و دیگر تفصیلات مدرسہ بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ مدرسہ بورڈ کے سکنڈری سینئر سکنڈری، کامل اور فاضل کے امتحانات کے لیے 11 جنوری سے 31 جنوری تک فارم بھرے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ امسال بھی امتحانات فارم صرف آن لائن ہی قبول کئے جائیں گی، آف لائن فارم کسی بھی حال میں قبول نہیں کئے جائیں گے۔ فیس صرف مدرسہ بورڈ کے اکاؤنٹ میں چالان کے ذریعے 30 جنوری تک جمع ہو گی۔
مدرسہ بورڈ کے پرنسپل، طلبا و طالبات کے فارم بھرنے کے بعد 2 فروری تک اسے لاک کریں گے۔ وہیں ضلع اقلیتی افسر (ڈی ایم او) بھرے گئے فارم کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد 8 فروری اسے لاک کریں گے۔ واضح رہے کہ ابھی امتحان کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مدرسہ تعلیمی بورڈ میں پہلے جہاں منشی مولوی میں 12 پرچے اور عالم کے امتحان میں 10 پرچے ہوتے تھے۔ انہیں کم کر کے منشی مولوی میں چھ پرچہ جبکہ عالم میں صرف پانچ پرچے کر دئیے گئے تھے، اس سال بھی ایسی پیٹرن پر امتحانات ہوں گے۔
یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے فارم بھرنے کی تاریخ کا اعلان
اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے فارم بھرنے کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے۔ 11 جنوری سے 31 جنوری تک فارم بھرے جائیں گے۔ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی صرف 'آن لائن' فارم ہی قبول کئے جائیں گے۔
کورونا وبا کے سبب امسال اسکول کالج کی طرح مدرسہ میں بھی کلاسز شروع ہونے میں تاخیر ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ امسال مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات فارم بھرنے کی تاریخ کا اعلان بھی دیر سے کیا گیا ہے۔
یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی فیس و دیگر تفصیلات مدرسہ بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ مدرسہ بورڈ کے سکنڈری سینئر سکنڈری، کامل اور فاضل کے امتحانات کے لیے 11 جنوری سے 31 جنوری تک فارم بھرے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ امسال بھی امتحانات فارم صرف آن لائن ہی قبول کئے جائیں گی، آف لائن فارم کسی بھی حال میں قبول نہیں کئے جائیں گے۔ فیس صرف مدرسہ بورڈ کے اکاؤنٹ میں چالان کے ذریعے 30 جنوری تک جمع ہو گی۔
مدرسہ بورڈ کے پرنسپل، طلبا و طالبات کے فارم بھرنے کے بعد 2 فروری تک اسے لاک کریں گے۔ وہیں ضلع اقلیتی افسر (ڈی ایم او) بھرے گئے فارم کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد 8 فروری اسے لاک کریں گے۔ واضح رہے کہ ابھی امتحان کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مدرسہ تعلیمی بورڈ میں پہلے جہاں منشی مولوی میں 12 پرچے اور عالم کے امتحان میں 10 پرچے ہوتے تھے۔ انہیں کم کر کے منشی مولوی میں چھ پرچہ جبکہ عالم میں صرف پانچ پرچے کر دئیے گئے تھے، اس سال بھی ایسی پیٹرن پر امتحانات ہوں گے۔
TAGGED:
یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ