ETV Bharat / state

اترپردیش: مدرسہ بورڈ نے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا

وزیر اقلیتی فلاح وبہبود نند گوپال گپتا 'نندی' نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کو بھی دیگر تعلیمی بورڈوں کی طرز پر 'آن لائن کلاسز' شروع کرنے منظوری دے دی ہے۔ جلد ہی سبھی مدارس میں درجہ ایک سے 8 ویں تک اور درجہ 9 سے 12 ویں تک، ساتھ ہی کامل و فاضل کی بھی آن لائن کلاس شروع کر دی جائیں گی۔

author img

By

Published : May 28, 2021, 3:54 AM IST

کورونا وبا کے اس دور میں سکولز کالجز کی طرح مدرسہ بورڈ نے بھی آن لائن تعلیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ طلبا کا مزید نقصان نہ ہو۔

وزیر اقلیتی فلاح وبہبود نند گوپال گپتا 'نندی' نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کو بھی دیگر تعلیمی بورڈوں کی طرز پر 'آن لائن کلاسز' شروع کرنے منظوری دے دی ہے۔ جلد ہی سبھی مدارس میں درجہ ایک سے 8 ویں تک اور درجہ 9 سے 12 ویں تک، ساتھ ہی کامل و فاضل کی بھی آن لائن کلاس شروع کر دی جائیں گی۔

کابینی وزیر نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ مدارس کے طلبا کے تعلیم کا مزید نقصان نہ ہو اور وہ وبائی امراض سے محفوظ بھی رہیں۔ اسی لیے آن لائن کلاس کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حالات پہلے کی طرح نہیں ہو جاتے، آن لائن کلاسز ہی بہتر ہے۔

وزیر اقلیتی فلاح وبہبود نے مدرسہ بورڈ کو آن لائن کلاس کے ذریعے کلاسز کرنے کی اجازت دے دی لیکن حقیقت یہ ہے کہ مدارس کے اساتذہ اور طلبا کے پاس ذرائع کی بہت کمی ہے۔ عام طور پر مدارس کےطلبا کا تعلق غریب خاندانوں سے ہوتا ہے، جن کے لئے سمارٹ فون آج بھی بڑی بات ہے۔ دوسرا یہ کہ مدرسہ بند ہونے سے طلبا اپنے گھروں میں ہیں، جہاں انٹرنیٹ کی بڑی دقت پیش آتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.