ان سے ملیے یہ ہے اترپردیش کے بجنور ضلع کے نجیب آباد علاقے کا رہائشی روی کپور،جو گزشتہ آٹھ سالوں سے لگاتار ماہ رمضان مبارک کے مہینوں میں قرآن شریف پڑھتے ہے،.
وہ بھی ہندی ترجمہ کے ساتھ پورے مہینے روی 30 پاروں کا قرآن شریف مکمل کرکے مالا کا جاب بھی کرتے نظر آئے۔ روی کپور کی مانے تو ہر سال رمضان کے موقع پر دس مرتبہ قرآن شریف کو پڑھ کر مکمل کرتے ہیں۔
لیکن اس بار وہ 11 مرتبہ قرآن شریف کو پورا کرنے کا عہد لئے ہوئے ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ رات دن جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں ۔ روی کی دعا ہے کہ قرآن شریف پڑھنے کے بعد پوری دنیا میں پھیلے ہوئے کورونا وائرس سے لوگوں کو راحت مل جائیں اور پورا ملک سکون سے رہ کر نئی زندگی کو گزارنے کی کوشش میں لگ جائے -
بہرحال روی کپور نے معاشرے کے سامنے آئینہ بن کر دکھا ڈالا کہ ہندو مسلم کی نفرت پھلانے والوں کے سامنے زندہ مثال قائم کی ہے۔