ETV Bharat / state

Smart Training Camp for Pilgrims in Meerut میرٹھ میں عازمین حج کیلئے ویکسینیشن مہم اور اسمارٹ تربیتی کیمپ - ضلع میرٹھ کے فیض عام انٹرکالج

ضلع میرٹھ میں واقع فیض عام انٹر کالج میں ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے دو روزہ عازمین ویکسینیشن اور اسمارٹ ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں عازمین حج نے شرکت کی۔ اس دوران عازمین حج کو سفر بیت اللہ سے متعلق اہم جانکاری فراہم کی گئی۔

میرٹھ میں عازمین حج کے لئے ویکسینیشن مہم اور اسمارٹ تربیتی کیمپوں

author img

By

Published : May 20, 2023, 11:48 AM IST

میرٹھ میں عازمین حج کیلئے ویکسینیشن مہم اور اسمارٹ تربیتی کیمپ کا انعقاد

میرٹھ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اترپردیش میں بھی سفر بیت اللہ پر جانے والے عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ اور ویکسینیشن کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع میرٹھ کے فیض عام انٹرکالج میں ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کے لیے دو روزہ تربیتی کیمپ اور ویکسینیشن مہم کا انعقاد کیا گیا۔

اس دو روزہ ویکسینیشن اور اسمارٹ ٹریننگ کیمپ کے پہلے دن ضلع کے مختلف علاقوں سے تقریبا 500 اور کیمپ کے دوسرے دن تقریباً 250 عازمین کو ٹیکے لگائے گئے۔ اس موقعے پر ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے اسمارٹ تربیتی کیمپ کے دوران عازمین حج کو تربیت دی گئی۔ حض کمیٹی آف انڈیا (میرٹھ) کے ممبر زین الراشیدین نے کہا کہ 'اس سال میرٹھ سے حج کمیٹی کے ذریعہ سفر حج پر جانے والے عازمین کی تعداد تقریباً 1100 ہے۔ ان تمام عازمین حج کے خصوصی ویکسینیشن اور تربیت کے لیے اسمارٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ویکسینیشن مہم اور اسمارٹ تربیتی کیمپ پوری طرح سے کامیاب رہا۔'

یہ بھی پڑھیں:Aligarh Workshop for Medical Staff شعبہ میڈیسن، علیگڑھ نے کیا تربیتی ورکشاپ منعقد

انہوں نے کہ اکہ تقریباً 500 عازمین کو پولیو کی خوراک پلائی گئی اور مننجائٹس کے ٹیکے لگائے گئے۔ اسمارٹ تربیتی کیمپ میں خادم الحجاج کو حج کے دوران کسی بھی پریشانی کے حل کے لیے عازمین حج کی مدد کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی دیا جا رہا ہے تاکہ دوران حج میں آنے والی پریشانی سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ عازمین کو ان کے سامان کے انشورنس اور حادثات سے بچنے کے لیے اہم جانکاری بھی فراہم کرائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.