لکھنؤ: اتر پردیش میں پاور لوم ہتھ اور کرگھا بنکروں کا روایتی توانائی ذرائع (بجلی ) پر انحصار ختم کرکے ان کو شمسی توانائی کی طرف سے لے جایا جائے گا۔ اس کے لیے رواں مالیاتی سال 2022-23 میں وزیر اعلیٰ بنکر شمسی توانائی اسکیم کے نام سے نئی اسکیم چلانے کا منصوبہ ہے۔ ریاستی حکومت نے اس اسکیم کے لیے رواں مالیاتی سال میں 10کروڑ روپئے بجٹ کی تجویز بھی کی گئی ہے۔ UP Government scheme for bunkar
یہ اطلاع ایڈیشنل چیف سکریٹری ہتھ کرگھا اور کپڑا صنعت ڈاکٹر نو نیت سہگل نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہتھ کرگھا اور پاور لوم بنکروں کو غیر روایتی شمسی توانائی کا فائدہ دلانے، ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے اور بنکروں کو کپڑا تیار کرنے کے شعبے میں آگے بڑھانے کے مقصد سے یہ اسکیم شروع کی جائے گی۔ یو پیڈا اور نشان زد ایجنسیوں اداروں کے توسط سے بنکروں کو سولر انورٹردیے جانے کی تجویز ہے۔ government will be start soler pawor scheme for bunkars
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ اتر پردیش میں بنکروں کی بڑی آبادی ہے جو متعدد اضلاع میں کپڑا صنعت سے وابستہ ہیں ان کا انحصار بجلی پر ہے گزشتہ حکومتوں نے بنکروں کو راحت دینے کے لیے سبسڈی میں بجلی دینے کا انتظام کیا تھا جس کے بعد بنکروں کے مابین خوشی کی لہر تھی لیکن بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سبسڈی کو ختم کرنے کا اعلان کیا بنکرز کے احتجاج مظاہروں کو دیکھتے ہوئے حکومت نے وعدہ کیا کہ سبسڈی کو بحال کیا جائے گا تاہم گذشتہ دو برس سے حکومت اپنے فیصلے کو واضح نہیں کیا ہے۔
بنارس میں بنکر رہنما ادریس انصاری نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کے شمسی توانائی اسکیم سے ابھی تک واقفیت نہیں ہے تاہم بجلی کے حوالے سے جو سبسڈی دی جا رہی تھی اسے بحال کرنے کا کا دیرینہ مطالبہ ہے انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری بونیت سہگل سے کئی میٹنگ بھی ہوئی تھی جس میں انہوں نے شمسی توانائی کا ذکر کیا تھا تاہم بنکرز نے فقط ایک ہی مطالبہ رکھا کی سبسڈی پر بجلی بحال کیا جائے۔