ETV Bharat / state

یوپی: ریاستی حکومت کا فیصلہ، سال آخر کے طلبہ کا ہوگا امتحان - uttar pradesh

یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کی گائیڈ لائنس میں سبھی یونیورسٹیوں اور کالجوں کو آخری سال کے طلبہ و طالبات کے امتحانات ستمر تک منعقد کرانے کو کہا گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 8:04 PM IST

اترپردیش حکومت نے یونیورسٹیز اور ڈگری کالجوں میں سال اول و دوم کے طلبہ کو اگلی کلاس میں ترقی دینے اور سال آخر کے طلبہ کے امتحانات آن لائن یا آف لائن کرائے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ و اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر دنیش شرما نے جمعرات کو بتایا کہ یونیورسٹیوں اور ڈگری کالج میں سال آخر کے طلبہ کا آن لائن یا آف لائن امتحان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز کے بی اے کے سال اول و دوم اور ایم اے کے سال اول کے سبھی طلبہ و طالبات کو سابقہ امتحانات میں ملے نمبر کی بنیاد پر اگلے سال میں ترقی دی جائے گی جبکہ بی اے اور ایم اے کے سال آخر کے طلبہ کے امتحانات ہوں گے۔
انہوں نے امتحان کا وقت کم ہوگا اور کثیر متبادل سوالات بھی پوچھے جائیں گے۔ اس کے لئے ریاستی یونیورسٹیاں 23 جولائی تک آخری سال کے طلبہ کے امتحانات کا خاکہ تیار کر کے محکمہ اعلیٰ تعلیمات کو سونپیں گی۔ اس کے ساتھ ہی 3 ستمبر تک آخری سال اور آخری سمسٹر کے امتحانات آن لائن یا آف لائن کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
بعد ازاں 15 اکتوبر تک بی اے سال آخر اور 31 اکتوبر تک ایم اے سال آخر کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ حالانکہ جو بھی طالب علم قابل قبول وجوہات کی بنا پر امتحان میں شرکت نہیں کر سکے گا انہیں ایک اور موقع دیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کی گائیڈ لائنس میں سبھی یونیورسٹیوں اور کالجوں کو آخری سال کے طلبہ و طالبات کے امتحانات ستمر تک منعقد کرانے کو کہا گیا ہے۔ یو جی سی کی طرف سے جاری گائیڈ لائنس کے مطابق سال آخر کے طلبہ کے امتحانات آن لائن یا آف لائن دو دونوں طریقوں سے منعقد کرائے جاسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.