ETV Bharat / state

امروہہ:انعامی بد معاش گرفتار - اترپردیش

امروہہ ضلع کے دھنورا علاقے میں پولیس نے ایک انعامی بدمعاش کوگرفتار کرلیا جبکہ دیگر دوشرپسند فرار ہو گئے۔

امروہہ:انعامی بد معاش گرفتار
امروہہ:انعامی بد معاش گرفتار
author img

By

Published : May 1, 2020, 11:34 AM IST

اترپردیش کے امروہہ ضلع کے تھانہ دھنورا علاقے میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کو ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا۔ اسی دوران دھنورا سے نوگاوا روڈ اور ایک سنٹرو کار بہت تیزی سے جارہی تھی کہ پولیس نے اسے رکنے کا اشارہ کیا لیکن کار بریکیڈ توڑتے ہوئے فرار ہوگئی۔

امروہہ:انعامی بد معاش گرفتار

پورے واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے ایس پی وپن ٹڈا نے بتایا کہ پولیس نے کار کو نوگاوا روڈ پر نہر کے قریب پیچھا کرنے کے بعد روک لی۔ اس کے بعد پولیس پر کار سوار شرپسندوں نے فائرنگ شروع کردی۔

جوابی کارروائی میں پولیس نے کار سواروں پر فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک بدمعاش زخمی ہو گیا۔زخمی بدمعاش کی شناخت نفیس کے طور پرہوئی جو 25 ہزار کا انعامی بدمعاش ہے۔زخمی شرپسند کوضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جبکہ نفیس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مفرور شرپسندوں کی تلاش جاری ہے لیکن اب تک کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگا ہے ۔

گاڑی کی تلاشی کے دوران پولیس کو کار میں گئے کا بچہ ملا ہے۔ شبہ ہے کہ گائے کے اسمگلر مویشیوں کو کاٹنے کے لئے جنگل میں لے جارہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.