ETV Bharat / state

اترپردیش: ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کے باوجود، مزدور پیدل گھر چلنے پر مجبور

مہاجر مزدوروں کا آبائی ضلع واپسی بدستور جاری ہے۔ اس کے تحت مہاجر مزدور خصوصی ٹرین کی مدد سے سورت سے باندہ اور چترکوٹ پہنچے۔ واپس آنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنے آبائی ضلع سے دوسرے ضلع اور ریاست نہیں جائیں گے۔

اترپردیش: ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کے باوجود، مزدور پیدل گھر چلنے پر مجبور
اترپردیش: ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کے باوجود، مزدور پیدل گھر چلنے پر مجبور
author img

By

Published : May 9, 2020, 3:31 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوران دیگر ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کے آبائی ضلع تک پہنچنے کا عمل بدستور جاری ہے۔ مزدوروں کی واپسی کے لئے چلائی جارہی خصوصی ٹرین پر مزدوروں کی ایک بڑی تعداد اپنے آبائی ضلع پہنچ رہی ہے۔ وہاں واپس آنے والے مزدوروں نے ای ٹی وی بھارت سے اپنے درد کا اظہار کیا۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ پوری رقم کی ادائیگی کے بعد بھی انہیں پیدل ہی اپنے آبائی ضلع کا سفر کرنا ہے۔

سورت سے ضلع چتر کوٹ جا رہے مہجر مزدور رامشرن نے بتایا کہ 600 روپے دے کر ٹرین کی ٹکٹ لی تھی۔

اس کے باوجود انہیں باندہ ہی پر اتاردیا گیا۔ جہاں سے وہ چترکوٹ ہیڈ کوارٹر بس سے پہنچا۔ جبکہ اس کا گھر یہاں سے 30 کلو میٹر آگے ہے۔ اس کے بعد انہوں نے پیدل سفر شروع کیا۔

وہاں جاتے ہوئے ایک ٹریکٹر ملا ، جہاں سے وہ اپنے گاؤں سے 3 کلو میٹر پہلے اترا اور پھر پیدل سفر طے کرکے اپنا گھر پہنچا۔

وہیں ایک اور مہاجر مزدور بھگوان نے بتایا کہ اس نے سورت سے چترکوٹ کیلئے 750 روپے دے کر ٹکٹ لیا۔ جبکہ انھیں 80 کلومیٹر پہلے ہی مانک پور ریلوے اسٹیشن پر اتار دیا گیا تھا۔ یہاں سے اسے کوئی ذرائع نہیں مل سکا، جس کے بعد وہ پیدل ہی سفر طے کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.