پولیس اور ڈاکٹروں کی ٹیم آس پاس کے گاؤں میں مریض کی تلاش کر رہی ہے۔ یہ ضلع کے کورونا کا دوسرا مثبت مریض تھا، جو دہلی کے نظام الدین مرکز سے باغپت کے رٹول گاؤں کے ایک مدرسے میں مقیم تھا۔
گزشتہ راتت کھیکڑا سی ایچ سی سے کورونا مثبت مریض کے فرار ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
سی ایچ سی میں تعینات ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریض کھڑکی توڑ کر فرار ہوگیا، جس کی تلاش آس پاس کے دیہات میں کی جارہی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ کورونا مثبت مریض دہلی سے آئے 17 نیپالیوں کے ایک گروپ میں شامل تھا، جو رٹول گاؤں کے ایک مدرسے میں مقیم تھا۔ مریض کے فرار ہونے کی وجہ سے علاقے میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں اضافے کا خدشہ ہے۔
انتظامیہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے فرار کورونا مثبت مریض کو پکڑنے کی اپیل کی ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کا اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔
اسی درمیان مریض موقع ملنے کے بعد کھڑکی توڑ کر فرار ہوگیا اور اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر کھیکڑا پولیس کو اطلاع کردی۔ اس کیس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو پولیس اہلکاروں کو اسپتال میں تعینات کیا ہے۔ فی الحال پولیس نے معاملے کو درج کرکے فرار مریض کی تلاش شروع کردی ہے۔