ETV Bharat / state

اترپردیش: کانگریس نے مزید 3 ریاستی نائب صدور بنائے

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 2:20 PM IST

آئندہ سال ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات اور اپریل میں ہونے جارہے سہ سطحی پنچایت انتخابات کے پیش نظر ریاستی کانگریس نے تنظیمی ڈھانچے میں رد وبدل کرتے ہوئے تین نئے نائب صدور بنائے ہیں۔

اترپردیش: کانگریس نے مزید 3 ریاستی نائب صدور بنائے
اترپردیش: کانگریس نے مزید 3 ریاستی نائب صدور بنائے

ریاست اترپردیش میں آئندہ سال 2022 میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے۔ جس کے لیے ابھی سے سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ خبروں کے مطابق اترپردیش کانگریس کے پہلے پانچ نائب صدر تھے لیکن اب ان کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہوگئی ہے۔ گیا دین انو گراگی، دیپک کمار اور وشو وجے سنگھ کو نیا نائب صدر بنایا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری و پارٹی کی اترپردیش انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے ہر ضلع میں ایک انچارج سکریٹری بنانے کا حکم دیا ہے۔ ہر ضلع میں انچارج سکریٹری کے علاوہ مہانگروں میں ایڈیشنل سکریٹری بنانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ اب ریاست کے 75 اضلاع میں ایک ایک سکریٹری کے علاوہ بڑے بڑے شہروں میں ایک ایک ایڈیشنل سکریٹری بھی ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.