ETV Bharat / state

Seema Haider Case یوپی اے ٹی ایس سیما حیدر کی حقیقت کا پتہ لگائے گی - سیما حیدر اور سچن کی کہانی

یوپی اے ٹی ایس اب پاکستان سے آئی سیما حیدر کی حقیقت کا پتہ لگائے گی۔ اے ٹی ایس سیما حیدر سے پوچھ گچھ کرے گی۔ اس کے لیے سیما کو لکھنؤ لایا جا سکتا ہے۔ UP ATS will investigate Seema Haider Case

سیما حیدر کی حقیقت کا پتہ لگائے گی یوپی اے ٹی ایس

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 1:16 PM IST

لکھنؤ: پاکستان سے نیپال کے راستے بھارت آنے والی سیما حیدر کی حقیقت کا پتہ اب یوپی اے ٹی ایس لگائے گی۔ ماضی میں سیما حیدر کے بیانات، اس کے رہنے اور بولنے کے انداز کا تجزیہ کرنے کے بعد اب اے ٹی ایس سیما سے پوچھ گچھ کی تیاری کر رہی ہے۔ سیما حیدر دراصل کون ہے، وہ پاکستان میں کیا کرتی تھی، بھارت کیسے آئی اور یہاں آنے میں کس نے مدد کی، یوپی اے ٹی ایس ہر موڑ پر تفتیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اس کے لیے سیما کو لکھنؤ ہیڈ کوارٹر لایا جا سکتا ہے۔ یوپی اے ٹی ایس نے سیما غلام حیدر کی تحقیقات شروع کر دی ہے جو غیر قانونی طور پر پاکستان سے دبئی اور نیپال کے راستے اپنے چار بچوں کے ساتھ گریٹر نوئیڈا کے سچن کے پاس پہنچی ہے۔

ذرائع کے مطابق یوپی اے ٹی ایس سچن اور سیما حیدر پر اس دن سے ہی نظر رکھی ہوئی تھی جب سیما کے یوپی آنے کی خبر سامنے آئی تھی۔ این آئی اے کے علاوہ یوپی اے ٹی ایس کی ایک ٹیم سیما حیدر کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ پچھلے دو ہفتوں سے اے ٹی ایس کی ٹیم سیما حیدر کی طرف سے میڈیا کو دیے گئے ہر بیان، اس کے بولنے کے انداز، سیما کی طرف سے بولی جانے والی خالص ہندی کے الفاظ اور ہندو ثقافت میں اس کے اچانک ڈوب جانے کا تجزیہ کر رہی تھی۔ اس کے بعد اب یوپی اے ٹی ایس کو سیما حیدر کے بارے میں شبہ ہے کہ اسے بھارت بھیجنے کی کوئی بڑی سازش رچی جارہی ہے۔ ایسے میں اے ٹی ایس کی ایک ٹیم نے شروعاتی دور میں سیما حیدر اور سچن سے ان کے گھر پر پوچھ تاچھ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اے ٹی ایس یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ سیما غلام حیدر پاکستان کے کراچی سے دبئی اور نیپال کے راستے بھارت آتے ہوئے کس سے رابطے میں رہی ہے۔ اس دوران سیما نے سچن سے کس موبائل فون پر بات کی تھی اور کتنی بار بات ہوئی تھی؟ یہی نہیں اس نے کتنے اور موبائل نمبر استعمال کیے ہیں؟ پاکستان میں سیما کے سسرال اور ماموں کے گھر کا پس منظر کیا ہے؟ اس کے بھائی، بہنیں اور والدین کہاں کام کرتے ہیں؟ سیما حیدر واقعی جاسوس ہے یا محض افواہ؟ ان تمام سوالات کے جوابات جاننے کے لیے اے ٹی ایس سیما حیدر سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Seema Haider Update سیما حیدر کے کتنے بوائے فرینڈ؟ سہیلی نے 'پول' کھول دی

دراصل سیما غلام حیدر اور اس کا عاشق سچن عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد میڈیا کے سامنے جس طرح سے بات کر رہے ہیں، وہ ایجنسی کو پریشان کر رہا ہے۔ اے ٹی ایس کو سچن اور سیما کی کہانی میں کئی خامیاں نظر آ رہی ہیں۔ جیسے پانچویں پاس سیما غلام حیدر کا PUBG گیم کھیلنا، ماریہ خان کے نام سے گیم میں آئی ڈی بنانا، 18 سال کی عمر میں شادی اور چار بچے ہونا، بول چال میں خالص ہندی اور انگریزی الفاظ کا استعمال کرنا۔ سیما کے پاس سے بہت سے پاسپورٹ اور موبائل فون، جعلی دستاویزات کا ہونا جیسے تمام نکات شک کے دائرے میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.