جیسے جیسے اتر پردیش اسمبلی انتخابات قریب آرہا ہے سبھی سیاسی پارٹیاں جگہ جگہ اپنے کارکنوں کے ساتھ میٹنگ اور جلسے منعقد کر انتخابات کی تیاریاں کر رہی ہیں تو وہی اتر پردیش کی چھوٹی چھوٹی سیاسی پارٹیاں بھی اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
اگر بات کی جائے ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کی تو مرادآباد کے ایک شادی ہال میں تقریبا 45 چھوٹی چھوٹی پارٹی آپس میں اتحاد کر اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی ایکتا منچ کے صدر سلیم اختر نے بتایا کہ 'آنے والے اترپردیس اسمبلی انتخابات میں ہم انتخاب لڑیں گے اور بی جے پی کا صفایا کریں گے۔'
انہوں نے مزید بتایا کہ 'اگر اترپردیش میں ہماری حکومت بنتی ہے تو ہم ہر سال اپنا وزیراعلی اور نیا وزیر اعلی بدلیں گے ہر مذہب کا ہماری پارٹی میں وزیراعلی ہوگا سبھی کو موقع دیا جائے گا۔'
یہ بھی پڑھیں: 'اگر یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ وزیراعلیٰ بنے تو یوپی چھوڑ دوں گا'
بھارتی ایکتا منچ کے صدر سلیم اختر نے آگے بولتے ہوئے کہا کہ 'ہماری یاترا 31 جولائی کو سلمان حسینی ندوی کی سرپرستی میں لکھنؤ سے روانہ ہوئی تھی اور کئی شہروں کا دورہ کرتے ہوئے مرادآباد پہنچی ہے۔'