ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں بھی انتظامیہ نے جماعت سے جڑے ہوئے لوگوں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ دو دنوں میں تبلیغی جماعت میں شامل 29 افراد کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ 108 ایمبولینس کے ضلع انچارج دیپک سنگھ نے بتایا کہ ضلع بھر سے 29 کے قریب ایسے افراد کو لیا گیا ہے جو تبلیغی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔
اب ان سبھی کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور کورونا وائرس کی جانکاری کے لیے ان کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
امروہہ ضلع سے 29 ایسے لوگوں کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے جو تبلیغی جماعت سے واپس آئے تھے۔