ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں آج کئی دوسری پارٹی کے رہنماؤں نے اپنے کارکنان کے ساتھ 'کمل کے پھول' کو اپنے دامن میں بھرلیا۔
حمیرپور سے ایس پی کے سابق رکن پارلیمان راج ناراین بدھاولیہ اور بی ایس پی کے دور اقتدار میں وزیر رہے ستیش پال، مچھلی شہر سے بی ایس پی کے امیدوار رہے سروج آج بی جے پی میں شامل ہوگئے۔
ان تمام سیاسی رہنماؤں نے پارٹی کی رکنیت بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے و پارٹی کے سینیئر رہنما گویند نارائن شکلا کی موجودگی میں حاصل کی۔