ETV Bharat / state

رامپور: جسم فروشی کے کاروبار کے لیے ایمبولینس کا استعمال - Ambulance of District Government Hospital, Rampur

رامپور کے ضلع سرکاری ہسپتال کی ایمبولینس 108 میں غیر اخلاقی حرکت کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

رامپور: جسم فروشی کے کاروبار کے لیے ایمبولینس کا استعمال

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 10:53 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے ضلع سرکاری ہسپتال کی ایمبولینس 108 میں غیر اخلاقی حرکت کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع ہسپتال کا ایک ملازم ایمبولینس 108 کو عیاشی کا اڈہ بنا رکھا تھا اور وہ اپنے ناجائز کام میں گذشتہ 6 ماہ سے ملوث تھا۔ وہ نہ صرف گھنٹوں کے حساب سے ایمبولینس کو جسم فروشی کے لئے کرائے پر دیتا تھا بلکہ جسم فروشی کے دھندے میں خود بھی شامل تھا۔

رامپور: جسم فروشی کے کاروبار کے لیے ایمبولینس کا استعمال۔ویڈیو

گزشتہ دنوں ایمبولینس کا ملازم ہری پال سنگھ ایمبولینس میں ایک خاتون کے ساتھ شرمناک حالت میں پایا گیا تھا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے لیکن ابھی تک مجرم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.