یہاں عالمی شہرت یافتہ درگاہ مخدوم علاؤالدین رحمت اللہ علیہ عرف صابر پاک کا سات سو بانواں عرس منایا جا رہا ہے۔
یہ عرس ہر برس 6 ربیع الاول سے شروع ہوتا ہے اور 17 ربیع الاول تک جاری رہتا ہے۔
اس سال عرس کورونا وائرس وبا کی وجہ سے سماجی دوری اور حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق منایا جا رہا ہے۔
درگاہ کے نائب سجادہ نشیں میاں علی شاہ نے بتایا صابر پاک صاحب کی درگاہ پر ملک اور بیرون ملک سے لوگ اپنی اپنی مرادیں لے کر آتے ہیں اور منٌتیں مانگتے ہیں۔
تاہم اس برس کووڈ19 کی وجہ سےبیرون ممالک کے زائرین کی آمد نہیں ہو پائی ہے۔
حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق ہی صابر پاک کا عرس عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
صابر پاک کی درگاہ ہر مذہب و ملت کے لوگ آتے ہیں۔
مزید پڑھیں:معروف ادیب و مصنف مولانا اسیر ادروی کی طبیعت ناساز
اس برس عرس کے دوران سبھی عقیدت مند کورونا وائرس سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔