ETV Bharat / state

Urs Shareef مرادآباد میں تین روزہ عرس کا اہتمام - سید سلطان قطب الدین صاحب شہنشاہ مصر

ضلع مرادآباد کے محلہ پیر غیب میں واقع رگاہ حضرت سید سلطان قطب الدین صاحب شہنشاہ مصر کاسہ روزہ سالانہ عرس کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع اور اس کے اطراف کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مرادآباد میں تین روزہ عرس کا اہتمام
مرادآباد میں تین روزہ عرس کا اہتمام
author img

By

Published : Feb 17, 2023, 12:59 PM IST

مرادآباد میں تین روزہ عرس کا اہتمام

مرادآباد:ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے محلہ پیر غیب میں واقع درگاہ حضرت سید سلطان قطب الدین صاحب شہنشاہ مصر کا سہ روزہ سالانہ عرس کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع اور اس کے اطراف کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات بھی کئے گئے تھے۔ عرس کا آغاز تلاوت قرآن اور حمدو نعت محفل سے ہوا۔ عرس کے دوسرے روز محفل قوالی اور تیسرے دن نماز عشاء بسالی کل شریف کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر کثیرتعداد میں عقیدت مند موجود تھے۔ درگاہ کے سجادہ نشین سید نعیم چشتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید سلطان قطب الدین صاحب مصر کے بادشاہ ہیں اور انہوں نے دین اسلام کی تبلیغ کی اور لوگوں کو نماز پڑھنے، روزہ رکھنے، صدقہ کرنے اور زکواۃ دینے کی تلقین کی۔

سجادہ نشین نے کہاکہ عرس کے دوران درگاہ پر چادر چڑھانے کا سلسلہ جاری رہا،عقیدت مندوں کی بھیڑ امڈ پڑی ہے۔عقیدت مندوں کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے تا کہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نا ہو۔ درگاہ کے سجادہ نشین سید نعیم چشتی کے مطابق لنگر کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔درگاہ سلطان صاحب کے سالانہ عرس کے آخری روز بسالی کل کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ملک میں امن و امان کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔درگاہ کے سجادہ نشین سید نعیم چشتی نے کئی اہم شخصیات کی دستار بندی کی۔

یہ بھی پڑھیں:Farmers Face Financial Crisis گیندا پھول کی کھیتی کرنے والے کسانوں کو مالی نقصان کا سامنا

اس موقع پر مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی ناصر قریشی، شبلی میاں، گلو میاں ،نبی خان، حیات عارف منصوری یوسف میاں وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.