ہفتہ وار لگاتار چلنے والے عرس میں زائرین کا ہجوم ہے۔ اس دوران سید چشتی میاں کی درگاہ پر عقیدت مندوں نے چادر پوشی کی۔ عقیدت مند تقریبا ڈیڑھ سو سال پرانی اس درگاہ پر اپنی دعائیں اور منتیں لے کر آتے ہیں۔
سید چشتی میاں درگاہ کا عرس 19 دسمبر سے جھنڈا نور چشتی کے بعد سے شروع ہوا تھا، اب یہ عرس 26 دسمبر کو قُل شریف کے بعد اختتام ہوگا۔
عرس کے دوران محفل قوالی نعت منقبت کا سلسلہ جاری رہا۔ عرس کے دوران حفاظت کے مدنظر پولیس تعینات رہی۔