بریلی میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کا سالانہ عرس روایتی انداز میں نہیں منایا جائےگا۔ ضلع مجسٹریٹ نے عرس کی انتظامیہ کمیٹی 'تحریک تحفظ سنیت' ٹی ٹی ایس کے عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں واضح کر دیا ہے کہ شہر کے فضل الرحمٰن انٹر کالج میں لاکھوں زائرین کی موجودگی میں منعقد ہونے والا عرس رضوی اس برس بھی گزشتہ برس کی طرز پر منایا جائےگا۔
کورونا وبا کے پیش نظر عرس گاہ میں صرف 10 لوگوں ہی شرکت کرنے کی اجازت ہے۔ ان لوگوں بیٹھنے کے لیے باقائدہ پاس جاری کیئے جائیں گے۔
ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے تین روزہ عرس رضوی کی تیاریوں کے لیئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیے ہیں کہ کسی طرح کی کوئی کمی نہیں ہونی چاہیئے۔ ہر محکمہ سے ایک نوڈل افسر بھی بنایا گیا ہے، جو براہ راست ضلع مجسٹریٹ سے رابطے میں رہےگا۔
ضلع مجسٹریٹ نے بریلی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی، پاور کارپوریشن، محکمۂ صحت، پولیس اور اپنے ماتحت افسران کو عرس رضوی کی تیاریوں کے حوالے سے ہدایات دی ہیں۔
درگاہ اعلیٰ حضرت کے صحافتی ترجمان اور میڈیا انچارج ناصر قریشی نے بتایا کہ اس سال بھی عرس کی تمام تقریبات کو آن لائن نشر کیا جائےگا۔
بتا دیں کہ عرس رضوی میں شرکت کرنے کے لیے دنیا کے مختلف ممالک سے لاکھوں زائرین بریلی تشریف لاتے تھے، لیکن کورونا کی گائڈ لائن کی وجہ سے اس سال وہ تمام زائرین بریلی نہیں آ سکیں گے۔ لہذا، وہ گھر بیٹھ کر آن لائن تمام تقاریر اور نعت و منقبت سے فیض حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بریلی: اتر پردیش سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے مختلف مطالبات کے لیے احتجاج
ناصر قریشی نے مزید کہا ہے کہ اب ضلع انتظامیہ کی جانب سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ عرس رضوی میں صرف 100 لوگ ہی شرکت کر سکیں گے تو یہ پیغام ملک اور بیرون ممالک میں ارسال کیا جائےگا۔ جس سے لوگوں کے عرس کی تقریبات کے بابت معلومات فراہم ہو سکے۔