مظفرنگر: اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اردو قارئین کے لیے ایک تحفہ لے کر آئی ہے۔ خبر ہے کہ اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مظفر نگر کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ ضلع نائب صدر مولانا موسیٰ قاسمی کی رہائش گاہ گاؤں ناگلہ راعی، چرتھاول میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ضلع صدر کلیم تیاگی نے کی جب کہ نظامت سکریٹری شمیم قصار نے کی۔ میٹنگ میں سیکرٹری نے گزشتہ کی کارروائیوں کی رپورٹ پیش کی اور خزانچی کی عدم موجودگی میں ضلع صدر کی طرف سے آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ اس موقع پر کلیم تیاگی نے کہا کہ اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ہمیشہ اردو زبان کی ترقی کے لیے کوشاں رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 25 سالوں سے مسلسل 9 نومبر کو یوم اردو منایا جا رہا ہے اور اردو سے وابستہ شخصیات اور طلباء کو اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔ Urdu Development Organization will organize the Urdu competition
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ اسی کی وجہ سے بچوں میں اردو سیکھنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ Urdu Development organize the Urdu competition۔ انہوں نے کہا کہ سال میں ایک بار اردو خطاطی اور بچوں کے لیے مقابلے کرائے جائیں اس سے بچوں میں اردو پڑھنے کا رجحان بڑھے گا۔ مولانا موسیٰ قاسمی نے کہا کہ بچوں کے لیے ایسی کتاب شائع کی جانی چاہیے جس میں اردو زبان کی تاریخ، اردو ادب، اردو شاعری اور اس سے متعلق تمام معلومات آسان الفاظ میں ہوں۔ اس پر سب نے اتفاق کیا اور جلد ہی ایک رسالہ نکالنے کا اعلان کیا گیا۔ مولانا نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ماسٹر رئیس الدین رانا، کلیم تیاگی، ماسٹر شہزاد علی، ماسٹر ندیم ملک، شہزاد تیاگی، شمیم قصار، مولانا احسان قاسمی، مولانا ندیم، حذیفہ وغیرہ کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔