ETV Bharat / state

Urdu Conference in Aligarh: علی گڑہ میں اردو کانفرنس کا انعقاد

پروگرام کنوینر کنور نسیم شاہد نے کہا کہ اردو ریاست اترپردیش کی دوسری سرکاری زبان Urdu is The Second Official Language of Uttar Pradesh ہے اس لیے افسران کو چاہیے کہ وہ ہر محکمے میں اردو کا استعمال کریں۔

علی گڑہ میں اردو کانفرنس کا انعقاد
علی گڑہ میں اردو کانفرنس کا انعقاد
author img

By

Published : Dec 30, 2021, 12:30 AM IST

اترپردیش کے علی گڑھ میں اردو ٹیچرز ایسوسی ایشن Urdu Teachers Association اور شمس مسلم ویلفیئر ایجوکیشنل سوسائٹی آف انڈیا Shams Muslim Welfare Educational Society of India کے زیر اہتمام ریاستی صنعتی اور زرعی نمائش میں اردو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اور نظامت معروف شاعر ڈاکٹر مجیب شہزاد نے کی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University کے استاد ڈاکٹر ایوب شباب نے کہا کہ اردو بہت پیاری اور بھارت کی فرقہ وارانہ اتحاد کی زبان ہے۔ اس زبان کو ہندوؤں اور مسلمانوں نے مل کر فروغ دیا۔ انہوں نے تلقین کی کہ اسی طرح ہمیں مل کر اردو کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔

انہوں نے پروگرام کے آرگنائزر کنور نسیم شاہد کو مبارکباد دی. مطفر نگر سے آئے ہوئے اردو ڈیولپمنٹ اورگنائزیشن کے ضلع صدر کلیم تیاگی نے کہا کہ ہمیں اپنے گھروں میں اردو زبان کو زندہ رکھنا ہے، جس طرح ہم سب ہندی کا استعمال کرتے ہیں، اسی طرح اردو کے اخبارات کو بھی گھر گھر پہنچانا چاہیے۔

پروگرام کنوینر کنور نسیم شاہد نے کہا کہ اردو ریاست اترپردیش کی دوسری سرکاری زبان ہے اس لیے افسران کو چاہیے کہ وہ ہر محکمے میں اردو کا استعمال کریں۔ کنور نسیم شاہد نے بتایا کہ ہم ہر سال علی گڑھ کی تاریخی نمائش میں کاروان اردو کے نام سے اس پروگرام کا اہتمام کرتے ہیں اس کا مقصد اردو زبان کو فروغ دینا ہے اس پروگرام میں ہم صحافی، سماجی کارکنان، اردو اساتذہ، طلبہ وغیرہ کو انعامات سے بھی نواز تے ہیں۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ آج کل اردو زبان کا چلن کم ہوتا جا رہا ہے اردو زبان کو بولنے والے ہی اردو زبان، اردو کتابیں، اردو اخبارات کو نہیں پڑھتے، ہمیں اپنے گھر میں اردو زبان کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیئے اردو اخبارات بھی منگوانا چاہیے۔

کنور نسیم شاہد نے کہا اردو زبان ایک تہذیب ہے جو ہمارے گھروں سے نکلتی جا رہی ہے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اردو زبان کا استعمال کریں اس کو فروغ دیں کیوںکہ جس قوم کی کوئی زبان نہیں ہوتی اس کی کوئی پہچان بھی نہیں ہوتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.