مظفر نگر: اتر پردیش کے مظفر نگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری بی جے پی دفتر میں اپنے لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ انتخابات کے سلسلے میں میٹنگ کر رہے تھے۔ اس کے بعد بی جے پی کے کچھ کارکنان پارٹی دفتر پہنچے اور میونسپل انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر ہنگامہ کھڑا کر دیا، جس کے بعد مرکزی وزیر سنجیو بالیان اور اتر پردیش حکومت میں اسکل ڈیولپمنٹ کے وزیر کپل دیو اگروال اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان ٹکٹ تقسیم کو لیکر گرما گرم بحث شروع ہو گئی اور ہنگامہ شروع ہو گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ دینے میں وشوکرما سماج کو نظر انداز کرنے پر وشوکرما سماج کے لوگوں نے بی جے پی کے دفتر پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ مرکزی وزیر مملکت سنجیو نے ہنگامہ کرنے والے وشوکرما سماج کے لوگوں کو دھمکاتے کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ جس کی وجہ سے وشوکرما سماج کے لوگوں میں مزید ناراضگی پیدا ہوگئی ہے۔
مظفر نگر ضلع میں پہلے مرحلے میں 4 مئی کو بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں، جس کے لیے 17 اپریل کو نامزدگی کی آخری تاریخ تھی۔ جس کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے بی جے پی اتر پردیش کے صدر بھوپیندر چودھری بھی آج مظفر نگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ میٹنگ بھی کی، اس میٹنگ کے دوران وشوکرما سماج کے لوگوں نے انتخابات کو لے کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ٹکٹوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے دفتر میں ہنگامہ مچ گیا۔ اس دوران مرکزی وزیر مملکت سنجیو بالیان کا وشوکرما سماج کے لوگوں کو دھمکانے کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس کی وجہ سے وشوکرما سماج میں مزید ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:UP Municipal Election اترپردیش میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل اختتام پذیر
اس دوران ہنگامہ کرنے والے وشوکرما سماج کے لوگوں نے صاف کہہ دیا کہ ہمیں یہاں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ بی جے پی کو ووٹ بالکل نہیں ملے گا، وہیں بی جے پی کے اتر پردیش کے ریاستی وزیر مملکت کپل دیو اگروال نے بھی میڈیا کے کیمرے پر یہ بات کہی کہ وہ سماج وادی پارٹی کا آدمی ہے۔ اس دوران جب بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری نے میڈیا سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ آپ کو غلط باتیں نہیں کہنی چاہیے، ایک شخص نے اپنی بات کہنے کی کوشش کی ہے۔