ETV Bharat / state

یوپی سی اے کے صدر یدوپتی سنگھانیہ کا انتقال - انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی

اترپردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (یو پی سی اے) کے صدر اور نامور صنعتکار یدوپتی سنگھانیہ کا طویل علالت کے بعد جمعرات کے دن سنگاپور کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔

UPCA President Yadupati Singhania passes away
یوپی سی اے کے صدر یدوپتی سنگھانیہ کا انتقال
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 7:21 PM IST

یدوپتی سنگھانیہ67 سال کے تھے۔ سنگھانیہ کو گردے کی بیماری کے بعد کانپور سے لایا گیا تھا اور انہیں گذشتہ ہفتے سنگاپور کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں آج انہوں نے آخری سانس لی۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی ) کے ایلومنائی سنگھانیہ گذشتہ چھ سالوں سے یوپی سی اے کے صدر تھے۔ انہوں نے کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ میں بے حد تعاون کیا۔ سنگھانیہ خاندان کے تیسری نسل کے رکن یدوپتی کو بھی اپنے آباؤ اجداد کی طرح کھیلوں میں خاص دلچسپی تھی۔ کانپور کے علاقے زریب چوکی میں واقع 'کملا کلب' سنگھانیہ خاندان کے کھیلوں میں دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.