ETV Bharat / state

UP Higher Education Website Hack: نام کی تبدیلی پر یوپی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیک

اترپردیش ہائر کمیشن کی ویب سائٹ پر اردو کے معروف شاعر اکبر الہ آبادی کا آخری نام پریاگ راج بتائے جانے کے بعد یوپی ہائر ایجوکیشن سروس کمیشن کے چیئرمین ایشور چرن وشوکرما نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کمیشن کا کوئی کردار نہیں ہے، بلکہ ویب سائٹ کو کچھ شرپسندوں کے ذریعہ ہیک کرلیا گیا تھا۔ UP Higher Education Website Hack Amid Akbar Allahabadi Renamed as Prayagraj

author img

By

Published : Dec 29, 2021, 1:46 PM IST

نام کی تبدیلی پر یوپی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیک

اترپردیش ہائر ایجوکیشن سروس کمیشن کی ویب سائٹ میں مشہور شاعر اکبر الہ آبادی کے آخری نام کو بدل کر اکبر پریاگ راج کردیا گیا تھا۔ UP Higher Education Website Hack اس تنازعہ کے بعد اترپردیش حکام کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا تھا اور ہیکرز نے اکبر الہ آبادی سمیت کچھ معروف شاعروں کے آخری نام آلہ آبادی کو پریاگ راج سے بدل دیا تھا۔ Akbar Allahabadi becomes Akbar Prayagraj

اترپردیش ہائر ایجوکیشن کے مطابق ہیکرز نے اپنے اس عمل سے اترپردیش حکومت کے تئیں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اترپردیش حکومت کی جانب سے الہ آباد شہر کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج کرنے پر ہیکرز نے یہ راستہ اختیار کیا۔

اترپردیش ہائر ایجوکیشن سروس کمیشن کے چیئرمین ایشور چرن وشوکرما نے بتایا کہ کمیشن ہندی ویب سائٹ کو بحال کرنے میں کامیاب رہا ہے اور اس کے انگریزی پورٹل کو بحال کرنے کا کام جاری ہے۔ UP Higher Comission Chairman Vishvakarma on Akbar Allahabadi

ڈاکٹر وشوکرما نے بتایا کہ اس معاملے کے حوالے سے سٹی پولیس کے سائبر سیل میں شکایت درج کرائی گئی ہے تاکہ مجرمین کو گرفتار کیا جاسکے۔ اس میں واضح طور پر کچھ شرپسندوں کا ہاتھ ہے، شرپسندوں نے اپنے اس عمل سے الہ آباد کا نام تبدیل کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہیں۔ ڈاکٹر وشوکرما نے اس بات کی وضاحت بھی کی ہے کہ 'کمیشن کا ویب سائٹ کو خراب کرنے میں کوئی کردار نہیں ہے'۔

کمیشن کے چیئرمین نے کہا کہ جن نامور شاعروں اور ادیبوں کا آخری نام 'الہ آبادی' کی جگہ 'پریاگ راج' رکھا گیا تھا، ان میں اکبر الہ آبادی، تیغ الہ آبادی اور رشید الہ آبادی کا نام شامل ہیں۔ کمیشن کے چیئرمین نے کہا کہ ان ناموں کو ہندی ویب سائٹ میں درست کیا گیا ہے اور کمیشن کے انگریزی پورٹل میں ان کے نام کو درست کرنے کا کام جاری ہے۔

اس پورٹل پر الہ آباد شہر، جس کا نام حال ہی میں بدل کر پریاگ راج کردیا گیا ہے، کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے، اسی کے ایک حصے میں شہر کے نامور شاعروں اور ادیبوں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ کمیشن کی ویب سائٹ پر جن ادیبوں کے نام کا ذکر کیا گیا ہے، ان میں سید اکبر حسین عرف اکبر الہ آبادی، نوح ناروی، تیغ الہ آبادی، شبنم نقوی اور رشید الہ آبادی شامل ہیں۔

اس واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پریاگ راج میں مقیم صحافی دھننجے چوپڑا، جو ایک مشہور ادیب بھی ہیں، نے کہا کہ الہ آباد شہر تاریخ کے صفحات میں درج ہے۔ اکبر الہ آبادی اور رشید الہ آبادی جیسے ادیبوں اور شاعروں نے اس شہر میں رہتے ہوئے اپنی زندگی اور اوقات کا تجربہ کیا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنے نام کے ساتھ الہ آبادی کا تخلص لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج کرنا تاریخ کو بدلنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے 2018 میں الہ آباد ضلع کا نام بدل کر پریاگ راج کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: Famous poet Akbar Allahabadi is now Akbar Prayagraj: یوگی حکومت پر اسدالدین اویسی کی کڑی تنقید

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.