اترپردیش کے ورانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن کے مسافر خانے میں 35افراد مختلف ریاستوں کے ہیں وہ پھنسے ہیں گذشتہ 14 دنوں سے اس بات کا انتظار کر رہے ہیں لاک ٹاؤن کھلے اور وہ اپنی منزل تک پہنچیں.
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مسافروں نے کہا کہ مسافر خانے میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے البتہ انہیں گھر جانے کی فکر لاحق ہے. لاک ڈاؤن کب کھلے گا اور کب وہ اپنے گھروں پر پہنچیں گے یہ ان لوگوں کے لیے اہم سوال ہے.
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ لوگ ڈاؤن کی وجہ سے ان کے گھروں میں سخت پریشانیوں کا سامنا ہوگا.ان میں ریاست مہاراشٹرا اور آندھرا پر دیش اور تلنگانہ سمیت کئی ریاستوں کے کے مسافر ہیں.
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کی کورونا وائرس اگر بڑے پیمانے پر پھیل گیا تو مسافر خانے میں رہنے والے مسافروں کو محفوظ مقامات کا بندوبست کیاجائے گا؟