ETV Bharat / state

UP Urdu Academy Meeting Organised: یوپی اردو اکادمی کی میٹنگ میں اہم فیصلے - Various issues discussed in the UP Urdu Akademi meeting

اترپردیش اردو اکادمی کی جانب سے منعقد ایک میٹنگ میں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ اردو کے فروغ و اشاعت کے لیے متعدد پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ UP Urdu Academy Meeting Organised

یوپی اردو اکادمی کی میٹنگ میں اہم فیصلے
یوپی اردو اکادمی کی میٹنگ منعقد
author img

By

Published : Jul 27, 2022, 6:11 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش اردو اکادمی کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں اکادمی کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی اور اردو کے فروغ و اشاعت کے لیے متعدد پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ UP Urdu Academy Meeting Organised

یوپی اردو اکادمی کی میٹنگ میں اہم فیصلے

میٹنگ اکادمی کے چیئرمین کیف الوری کی صدارت میں منعقد ہوئی، میٹنگ میں تمام ممبران کے اتفاق رائے سے مشاورتی کمیٹی کو ختم کیا گیا۔ ساتھ ہی آئی اے ایس کوچنگ سینٹر میں نئے ڈائریکٹر کی تقرری پر غور و خوض بھی کیا گیا، تمام اراکین کو دو اردو کوچنگ سینٹر کی نگرانی و لائبریری کے قیام کا بھی اختیار دیا گیا۔

اس حوالے سے اکادمی کے چئیر مین کیف الوری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'خوشگوار ماحول میں میٹنگ منعقد ہوئی اور تمام اراکین نے اردو کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ UP Urdu Academy Meeting Organised

مزید پڑھیں:

کمیٹی کے رکن پروفیسر آفتاب احمد افاقی نے بتایا کہ موجودہ دور امرت مہوتسو کا ہے۔ ایسے میں اکادمی نے مجاہدین آزادی کی حیات و خدمات پر مبنی سمینار منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی گھر گھر ترنگا مہم کے تحت اکادمی کے طرف سے ترنگا یاترا بھی نکالی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اردو کو عوام سے جوڑنا بہت ہی اہم ہے، تبھی اس کا فروغ ممکن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.