اترپردیش اردو اکاڈمی میں آج ایک مشاورتی میٹنگ کا اہتمام ہوا جس کی صدارت اکاڈمی کے چیئرمین چوہدری کیف الوری نے کی اس میٹنگ میں اکاڈمی کے ذریعہ اردو کے فروغ و اشاعت سے متعلق متعدد امور پر غور اور فکر کیا گیا۔ یوپی اردو اکاڈمی کے چیئرمین کے نجی سکریٹری ڈاکٹر اشفاق نے بتایا کہ چئیرمین نے اپنی خصوصی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے ملک کے اہم دانشور منشور اور ادیبوں کو مشورے کے لئے مدعو کیا اور ان کے سامنے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ کس طرح اکاڈمی کو مزید فعال بنایا جا سکتا ہے۔Uttar Pradesh Urdu Academy
اس مشاورتی میٹنگ میں کتابوں کی اشاعت قدیم اور اہم کتابوں کا ڈیجٹلائیزیشن، اکاڈمی سے شائع ہونے والے رسالوں کو معیاری اور مقبول بنانے کی سمت میں اقدامات اور اکاڈمی کے مختلف شعبوں کے لئے صاف اور غیرجانبدار ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل پر غور کیا گیا۔ Consultative Meet held in Urdu Academy
اس کے ساتھ ہی اکاڈمی میں خالی بڑی آسامیوں کو پر کرانے کی کوشش کی جائے اگر ممکن ہو تو فورا عارضی طور پر ماہرین کو رکھے جانے پر بھی زور دیا گیا۔ یہ مشاورتی میٹنگ لکھنو کے گومتی نگر میں واقع دفتر اکاڈمی میں زیر صدارت چوہدری کیف الوری کے صدارت میں 11:30 بجے منعقد ہوئی جس میں پروفیسر شافع قدوائی علی گڑھ، پروفیسر قاضی جمال احمد علی گڑھ پروفیسر ابن کنول نئی دہلی، پروفیسر خواجہ اکرام الدین، پروفیسر احمد محفوظ، پروفیسر نسیم احمد بنارس، پروفیسر ہر شہپر رسول نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر مجلس عاملہ کیمیٹی کے اہم اراکین موجود رہے۔
یہ بھی پڑھیں : Literary Event: سُمبل سوناواری گورنمنٹ ڈگری کالج میں ایک شاندار محفلِ مشاعرہ