ETV Bharat / state

یوپی: ان لاک۔5 کی رہنما ہدایات جاری - اونیش اوستھی

مرکزی وزرات داخلہ کی جانب سے ان لاک-5 کی تازہ ہدایات جاری کرنے کے ایک دن بعد اترپردیش حکومت نے بھی جمعرات کو نئی گائیڈلائنس جاری کی ہیں جس کے تحت اسکول اور تعلیم ادارے و کوچنگ سنٹر 15 اکتوبر کے بعد مرحلے وار طریقے سے کھولے جاسکیں گے۔

UP: Unlock-5 guidelines issued, Durga Puja, permission of Ram Leela
یوپی: ان لاک۔5 کی رہنما ہدایات جاری، درگا پوجا، رام لیلا کی اجازت
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 7:55 PM IST

نئی گائیڈ لائنس کے مطابق اسکول منیجمنٹ ضلع انتظامیہ سے رابطہ کر کے اپنے ادارے کو دوبارہ کھول سکتا ہے۔ نئی گائیڈلائنس کے تحت سڑک کنارے درگا پوجا پنڈال قائم کئے جاسکیں گے لیکن آمد و رفت کی گنجائش کے ساتھ 100 افراد کے ساتھ درگا پوجا کے انعقاد کی اجازت دی جاسکے گی۔ مورتیاں تو لگائی جاسکیں گی لیکن مورتیوں کے وسرجن کے دوران کسی جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔

اڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) اونیش اوستھی نے کہا کہ ریاست میں درگا پو جا اور رام لیلا کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کی انتظامیہ طے گائیڈلائنس کے مطابق درگا پوجا اور رام لیلا کے انعقاد کی اجازت دے سکیں گے۔

چیف سکریٹری آر ٹی تیواری کی جانب سے جاری کی گئی نئی گائیڈ لائنس کے مطابق سماجی، تعلیمی، کھیل، تفریح، کلچر، مذہبی اور سیاسی پروگرام کنٹین منٹ زون کے باہر 100 افراد کی موجودگی کے ساتھ منعقد کئے جاسکیں گے۔

وہیں 15 اکتوبر سے بند مقامات پر یہ پروگرام 05 فیصدی صلاحیت یا زیادہ سے زیادہ 200 افراد کی موجودگی کے ساتھ منعقد کیے جاسکیں گے۔ اس دوران جسمانی فاصلہ، ہاتھ سینیٹائزین،تھرمل اسکریننگ وغیرہ کے اہتمام کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔

کھلے میں منعقد کئے جانے والے فنکشن کو اس علاقے میں نافذ گائیڈلائنس پر عمل کرنا ہوگا۔ گائیڈلائنس کے مطابق بچوں کو اپنی رضامندی اور والدین کے تحریری اقرا ر نامہ کے ساتھ کلاس میں شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔

وہیں 15 اکتوبر سے سنیما ہال بھی کھلیں گے۔ اس کے ساتھ ہی عوامی لائبریری کو بھی کھلنے کی اجازت ہوگی۔ اترپردیش کی گائیڈ لائنس مرکزی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنس کے مماثل ہیں۔ ریاستی حکومت نے مرکزی وزارت داخلہ کے تمام سفارشات کو حاصل کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.