رواں ماہ 11 اپریل سے شروع ہونے والی ووٹنگ کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں عوام اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کریں
اسی کے مد نظر چیف الیکشن آفیسر ایل وینکٹیشور نے 3 بسیں روانہ کی۔
بتایا جا رہا ہے کہ کل سے یہ بسیں اپنے مہم کے لئے سبھی اضلاع کا دورہ کریں گی، یہ بسیں جس ضلع میں جائیگی، وہاں پر مختلف طریقے سے ووٹنگ بیداری کے لئے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ اس میں اسکاؤٹ گائیڈ، این سی سی اور دیگر تنظیمیں شامل ہوں گی۔
اترپردیش الیکشن کمیشن پچھلے عام انتخابات میں محض دو بس ہی ووٹنگ بیداری کے لئے روانہ کیا تھا، تاہم اس بار تین بسیں روانہ کی گئیں ہیں، تاکہ آسانی سے سبھی اضلاع میں جایا جاسکے اور عوام کو اپنے ووٹ کے بارے میں بیدار کیا جا سکے۔