اتر پردیش نوئیڈا کے نوئیڈا کالج آف فزیکل ایجوکیشن میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے زیر اہتمام بین ڈگری کالج ایتھلیٹک مقابلے Athletic Competition جاری ہیں۔
مقابلے کے دوسرے دن اتر پردیش کے وزیر کھیل اوپیندر تیواریUP Sports Minister Upendra Tiwari بھی پہنچے۔ جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر نوئیڈا کالج آف فزیکل ایجوکیشن oida College of Physical Education کے چیئرمین سشیل راجپوت اور پرنسپل پرتیبھا گپتا اور شعبہ کے سربراہ اشوتوش رائے نے اسٹیج پر خیر مقدم کیا۔
وزیر موصوف کے ساتھ مہمان خصوصی علاقائی ایم ایل سی شری چند شرما نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دونوں مہمانوں نے مقابلے میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تمغے حاصل کرنے والے طلباء کو میڈلز سے بھی نوازا اور کھیل کو خوش اسلوبی کے ساتھ اہتمام کرنے پر افسران اور ملازمین کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے اتر پردیش حکومت اور مرکزی حکومت کی طرف سے کھیلوں اور کھلاڑیوں کے لیے چلائی جارہی اسکیموں کا بھی تفصیل سے ذکر کیا.
ساتھ ہی ساتھ وزیر نے حکومت کو مستقبل میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کی کسی بھی قسم کی ضرورت کے لیے پوری طرح تیار رہنے کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیں : Noida College of Physical Education Volleyball Team: نوئیڈا کالج آف فزیکل ایجوکیشن کی والی بال ٹیم کا ٹرافی پر قبضہ
آخر میں وزیر کھیل اوپندر تیواری نے نوئیڈا کالج آف فزیکل ایجوکیشن کی توسیع اور انتظامات کو دیکھتے ہوئے اسے ڈیمڈ اسپورٹس یونیورسٹی بنانے کی مستحق قرار دیا اور انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس انسٹی ٹیوٹ کو یقینی طور پر ڈیمڈ یونیورسٹی بنایا جا سکتا ہے.
آخر میں انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر سشیل کمار راجپوت نے وزیر کھیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ان کی پہلی دعوت کو قبول کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آنے پر ہمیشہ ان کا مقروض رہیں گے