لکھنئو: یوپی سینٹرل شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید علی زیدی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر کا یہ منصوبہ بہت ہی خوش آئند ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی شکل اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوپی شیعہ وقف بورڈ نے ریاست کے متعدد اضلاع میں ایسی املاک کی نشان دہی کی ہے جن پر فلاحی ادارے قائم کیے جاسکتے ہیں۔
شیعہ وقف بورڈ ان املاک پر تعلیمی ادارے قائم کرے گا خاص طور سے ان علاقوں میں جہاں پر مسلم لڑکیوں کو دور دراز علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں پرائمری، انٹر کالج اور ڈگری کالج کے سطح کے اسکولز قائم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
All India Mushaira Organized in Lucknow: لکھنؤ میں کل ہند مشاعرے کا اہتمام