ETV Bharat / state

آگرہ - لکھنؤ ایکسپریس وے پر حادثہ، دو ہلاک

دارالحکومت دہلی سے مسافروں کو بہار لے کر جارہی ایک نجی بس آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پر ٹائر پھٹنے سے حادثے کا شکار ہو گئی۔

author img

By

Published : Oct 10, 2020, 12:36 PM IST

آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر حادثہ، دو ہلاک

ریاست اتر پردیش کے ضلع قنوج میں آگرہ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ وہیں پانچ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ زخمیوں کی نازک حالت دیکھ کر ڈاکٹروں نے انہیں کانپور ریفر کردیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا۔ سنگین حالت کی وجہ سے تمام زخمیوں کو کانپور ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس نے کاغذی کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

جانکاری کے مطابق، بس میں تقریبا 50 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد مسافر نیچے اتر کر بس کو دیکھ رہے تھے تبھی پیچھے سے آرہی تیز رفتار کار نے بس کو ٹکر مار دی۔ جس میں بہار کے مظفر پور ضلع کے مہدیا گاؤں کے رہائشی راکیش کمار ٹھاکر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

وہیں کار میں سوار سلیگوڑی کی رہائشی شبینہ بھی شدید زخمی ہوگئی۔ اس کے علاوہ کار سوار ستارام، وشال، درگا شرما بھی شدید زخمی ہو گئے، جبکہ بس میں سوار دو افراد بھی اس حادثے میں زخمی ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.