ETV Bharat / state

'کسانوں کے احتجاج کے درمیان گڑبڑی کرنے والوں پر سخت کارروائی کا حکم'

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 6:58 PM IST

مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے زرعی قوانین کے خلاف ملک گیر سطح پر گذشتہ 19 دنوں سے کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔

up police on alert due to farmers protest
'کسان احتجاج کے پس پشت گڑ بڑ کرنے والوں پر سخت کارروائی کا حکم'

قومی دارالحکومت نئی دہلی کی سرحد سنگھو بارڈر پر بڑی تعداد میں کسان گذشتہ 19 دنوں سے دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

اب کسانوں کی حمایت میں فلاحی تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں بھی آگے آ رہی ہیں۔

کسان اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کر رہے ہیں لیکن کسان آندولن کی پس پشت کچھ لوگ گڑ بڑ کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں پر انتظامیہ کاروائی کر رہی ہے۔

اس بات کا انکشاف اتر پردیش کے اے ڈی جی پرشانت کمار کیا ہے۔

اے ڈی جی پرشانت کمار نے کسان احتجاج کے مد نظر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسان تحریک کے مد نظر کسانوں سے بات چیت کی گئی، جس میں تھانہ سے لے کر ضلع سطح پر افسران سے بات چیت ہوئی۔

'کسانوں کے احتجاج کے درمیان گڑبڑی کرنے والوں پر سخت کارروائی کا حکم'

پرشانت کمار نے بتایا کہ اتر پردیش میں ابھی تک احتجاج کے دوران کوئی انہونی نہیں ہوئی، اس سے صاف ظاہر ہے کہ کسانوں کے مطالبہ سے یو پی حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہا کہ کچھ لوگ کسانوں کو ورغلانے کا کام کر رہے ہیں جبکہ ان کا کسانوں اور احتجاج سے کوئی مطلب نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:گونڈا: زمینداروں پر دلت اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام

کسان آندولن کی پس پشت کچھ لوگ گڑ بڑ کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں پر انتظامیہ سخت کاروائی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسان احتجاج کر رہے ہیں تو افسران ان کے میمورنڈم لینے کے لئے تیار ہیں۔

یہاں تک کہ تھانہ میں بھی میمورنڈم لیا جائے گا تاکہ بھیڑ کی پس پشت کوئی بھی گڑ بڑ نہ کر سکے۔

قابلِ ذکر ہے کہ آج اتر پردیش کی دارلحکومت لکھنؤ سمیت دیگر اضلاع میں کسان و سیاسی جماعتوں نے کلیکٹریٹ کا گھیراو کرنے کا اعلان کیا تھا۔

لکھنؤ میں کسانوں نے کلیکٹریٹ کا گھیراو کر کے جم کر نعرے بازی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.