ETV Bharat / state

Husband Wife Arrested رام جنم بھومی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا انل اور اسکی بیوی گرفتار

ایک مسلم شخص کو پھنسانے کے لیے ایودھیا کے رام جنم بھومی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے انل اور اس کی بیوی کو پولیس نے مہاراشٹر سے گرفتار کر لیا ہے۔

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 9:02 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat
رام جنم بھومی کو بم سے اڑانےکی دھمکی دینے والے شوہر بیوی گرفتار

ایودھیا: رام جنم بھومی مندر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص اور اس کی بیوی کو مہاراشٹر کے احمدنگر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دو فروری کو صبح پانچ بجے رام جنم بھومی احاطے کے پاس رہنے والے منوج کمار کو کسی نے فون پر رام مندر کو بم سے اڑانے کی دھمکی تھی۔ ایودھیا کے سرکل آفیسر (سی او) شیلیندر کمار گوتم نے بتایا کہ منوج کمار کے پاس جس نمبر سے فون آیا تھا اس کی سرویلانس کے ذریعے جانچ کی گئی جس کے بعد معلوم ہوا کہ انل رام داس گھوڑکے عرف بابا جان موسی نام کے ایک شخص نے دہلی کے بلال نام کے ایک شخص کو پھنسانے کے مقصد سے نیٹ کالنگ کرتے ہوئے اس کے نام سے دھمکی دی تھی۔ ایودھیا پولیس نے جانچ میں معلوم کیا کہ ملزم نے اپنی گرل فرینڈ کے بھائی کو پھنسانے کے لیے اس کے موبائل نمبر کا استعمال کرکے مندر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

پولیس کی ٹیم نے انل رام داس گھوڑکے اور اس کی بیوی جارڈن سنتن شانی ایشورا عرف آئرن سیٹرن ہیل کو احمدنگر کے ڈگراج مہاتما پوھلے کرشی ودیا پیٹھ علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمین مسلسل پولیس کو گمراہ کر رہے تھے خود کو کبھی چینئی تو کبھی مہاراشٹر کا بتارہے تھے۔ پوچھ گچھ کے دوران انل نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر اپنی گرل فرینڈ کے بھائی بلال کے موبائل نمبر کا انٹرنیٹ کے ذریعے غلط استعمال کرتے ہوئے رام جنم بھومی اور دہلی میٹرو کو اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

پولیس نے گرفتار ملزمین کے پاس سے 09 موبائل، 02 چارجر، ایک لیپ ٹاپ، 02 لیپ ٹاپ چارجر، 02 قرآن، 02 ٹوپی، 02 دیگر ٹوپی، 03 آدھار کارڈ و 04 پین کارڈ، 06 اے ٹی ایم کارڈ، 05 چیک بک، 02 پاس بک، 03 برتھ، الیکشن کمیشن کے دو سادہ فارم اور آدھار کارڈ میں ترمیم کے 09 فارم، کوڑی، ناگ، تعویز، مالا، ایک چشمہ، ایک چھوٹا الیکٹرانک ترازو، اسکیل پراکسی اور ایک ڈائمنڈ سلیکٹر کالے رنگ کا اور نقد روپے برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Rahul Gandhi's Remarks on Adityanath یوگی آدتیہ ناتھ پر راہل گاندھی کا تبصرہ ہندوتوا پر حملہ ہے، سوامی آنند سوروپ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.