ETV Bharat / state

کسانوں کو قرض کی ادائیگی کے لیے نوٹس

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 9:39 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع للت پور میں بینک کے ذریعے قرض کی ادائیگی کے لیے کسانوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور قرض ادا نہیں کرنے کی صورت میں کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

farmers
farmers

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں 21 دن کا لاک ڈاون کیا گیا ہے۔ لاک ڈاون کے سبب تمام اسکولز، کالجز اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔

عام لوگوں کو مسلسل گھروں میں رہنے کی ہدایت دی جارہی ہے اور حکومتیں کسانوں، غریبوں اور مزدوروں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہیں لیکن اس بحران میں بندیل کھنڈ کے للت پور ضلع کے بینک ادارے کسانوں پر قرضوں کی وصولی کے لئے نوٹس بھیج کر دباؤ ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے کسان پریشان ہو رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے بنڈیل کھنڈ کے کسان بینک اور ساہوکاروں سے قرض لے کر کاشتکاری کرنے کے لیے مجبور ہیں۔ اس برس کورونا وائرس کی وبا کے سبب کسانوں نے ابھی تک چنے، مٹر، دال اور گندم کی فصلوں کی کٹائی نہیں کی ہے۔

ضلع کے گاؤں ملواڑہ کلاں سمیت متعدد دیہاتوں میں پرتھما سرو یوپی بینک نے کاشتکاروں کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ اپنے کے سی سی (کسان کرشی کارڈ) پر لیا گیا قرض جلد سے جلد ادا کر دیں ورنہ اس قرض کی عدم ادائیگی کی صورت میں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.