ریاست اترپردیش کے مرادآباد کی رام گنگا ندی میں روزی روٹی کی تلاش کرنے والے سونو نام کے ایک شخص نے حیرت میں مبتلا کر دیا۔
محنت مزدوری کرنے والے لوگوں کو لاک ڈاؤن نے ایسے حالات پر لاکر کھڑا کردیا کہ رام گنگا ندی میں پھیکے گۓ پیسوں کو صبح سویرے ٹھنڈے پانی میں اتر کر تلاش کرتے ہیں۔
مجبور شخص نے سوچا کیوں کسی کے آگے ہاتھ پھیلاۓ ،کیوں نہ رام کی گنگا سے ہی مانگا جائے۔انہوں نے روز اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے گنگا ندی میں اُترتے ہیں اور چڑھاوئے کے لئے پھینکی گئی اشیاء ،پیسہ وغیرہ تلاش کرکے اپنے بچوں کا پیت پلتے ہیں۔