گزشتہ سال دسمبر میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی قانون کی منظوری کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔
دہلی کے شاہین باغ سے مغربی بنگال کے کولکاتا کے پارک سرکس تک خواتین شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں۔
ریاست اترپردیش کے مرادآباد کے عید گاہ میدان میں ترمیمی قانون کے خلاف خواتین و کا آج احتجاج 17 وے دن داخل ہوگیا۔
اس دوران خواتین نے کہا آج ہمارے اس احتجاج کو 17 دن ہو چکے ہیں اور یہ احتجاز دن رات جاری ہے. اس احتجاز میں خواتین کے ساتھ چھوٹے بچے اور طالب علم بھی شامل ہیں