ETV Bharat / state

UP Minority Minister Danish Azad Ansari دانش آزاد انصاری نے وزیراعلیٰ سے رسمی ملاقات کی

ریاستی وزیر مملکت برائے اقلیتی بہبود دانش آزاد انصاری نے آج وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کی رہائش گاہ 5 کالی داس مارگ پر رسمی ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کئی اہم موضوع پر بات چیت کی-

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 4:58 PM IST

دانش آزاد انصاری نے وزیراعلیٰ سے رسمی ملاقات کی

لکھنؤ:اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ سے ملاقات کرنے کے بعد وزیر داش آزاد انصاری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کئی اہم موضوع پر بات چیت ہوئی ہے اور امید کرتے ہیں کہ عوام کے لئے مثبت ثابت ہو گا۔ ملاقات کے دوران وزیر مملکت دانش انصاری نے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کو محکمہ کی سرگرمیوں سے واقف کرایا، ساتھ ہی اقلیتی نوجوانوں کے لئے حکومت کے ذریعہ منعقد کئے جارہے روزگار میلہ کی پیش رفت سے بھی واقف کرایا جس کے تحت ابھی تک لکھنؤ، اعظم گڑھ سمیت متعد اضلاع میں یہ روزگار میلہ لگ چکا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اقلیتی طبقہ کو سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری کرنے کے لئے چلائے جارہے بیداری پروگرام کے بارے میں بھی وزیر مملکت نے وزیراعلیٰ کو باور کرایا۔ ملاقات کے بعد وزیر مملکت برائے اقلیتی بہبود دانش آزاد انصاری نے بتایاکہ وزیراعلیٰ ہمیشہ اقلیتی طبقہ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کام کرتے ہیں۔جس طریقہ سے آج اترپردیش میں رہنے والے ہر مذہب و ذات کے لوگ آگے بڑھ کر ریاست کی ترقی میں اپنا تعاون کررہے ہیں،اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم سبھوں کا مستقبل روشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:UP Minister Narendra Kashyap معینہ مدت تک پسماندہ طبقہ کے طلبا و طالبات کو صد فیصد وظائف دیں

انہوں نے کہاکہ یہ یوگی حکومت کی کامیابی کا مظہر ہے کہ وہ عوامی بہبود کے لئے پوری ایمانداری سے زمینی سطح پر کام کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کی نگرانی میں تمام ترقیاتی منصوبے کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔عام لوگ بھی بڑھ چڑھ کر اس کا فائدہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔اقلیتی طبقے کے لوگ بھی ترقیاتی منصوبوں سے جڑ رہے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.