ریاستی وزیر برائے کو-آپریٹو مُکٹ بہاری ورما نے اس موقع پر کہا کہ ' ضرورت مندوں کی خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے سب کو اس میں بھر پور تعاون کرنا چاہئے، ہماری حکومت غریب بے سہارا لوگوں کے لیے مختلف اسکیمیں چلارہی ہے اور لوگوں کو اس کا براہ راست فائدہ مل رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ تقریب تحصیلدار شیو پرساد اور بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر فخر پور تیجونت سنگھ کی صدارت میں منعقد کی گئی تھی۔
اس موقع پر مُکٹ بہاری کی جانب سے خاکروب (صفائی ملازم) کی حیثیت سے کام کرنے والے واجد خان کو بہتر کام کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔