ETV Bharat / state

امروہہ میں غیر قانونی پلاٹنگ پر کارروائی

غیر قانونی پلاٹنگ کرنے والے پراپرٹی ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے جے سی بی کی مدد سے غیر قانونی پلاٹ کو مسمار کردیا۔

امروہہ میں غیر قانونی پلاٹنگ پر بڑی کارروائی

author img

By

Published : Nov 19, 2020, 1:20 PM IST

امروہہ میں غیر قانونی پلاٹنگ پر ضلعی انتظامیہ کا ہتوڑا چلا ہے۔ غیر قانونی پلاٹنگ کرنے والے پراپرٹی ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے جے سی بی کی مدد سے غیر قانونی پلاٹ کو مسمار کردیا۔

امروہہ میں غیر قانونی پلاٹنگ پر بڑی کارروائی

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کی صدر تحصیل علاقے میں آنے والے محلہ قریشی میں 40 بیگا غیر قانونی پلاٹنگ پر ضلعی انتظامیہ نے سخت کارروائی کی ہے، ساتھ ہی پشکر نگر اور نئی بستی میں بھی بغیر نقشہ پاس پلاٹنگ پر ضلع انتظامیہ نے سخت کارروائی کو انجام دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے سبھی غیر قانونی پلاٹنگ کو جے سی بی کی مدد سے مسمار کرنے کی کارروائی کی ہے۔اس پورے معاملے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے تحصیل امروہہ کے نائب تحصیلدار دیپک سنگھ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امروہہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امروہہ کے حکم کے بعد بغیر نقشہ پاس کیے چلا رہی پلاٹنگ کو مسمار کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک پلاٹ سازی کا نقشہ منظور نہیں ہوتا تب تک کسی کو بھی تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.