لکھنو:اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی رجسٹرار پرینکا اوستھی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امید کی جا رہی ہے کہ جولائی کے اخیر ہفتے میں رزلٹ کا اعلان کر دیا جائے گا چونکہ مدرسہ بورڈ سے پڑھنے والے بیشتر طلبا و طالبات یونیورسٹیز کا رخ کرتے ہیں۔ انہیں داخلے میں مشکلات کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔ ایسے میں مدرسہ بورڈ طلبا کے پریشانیوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جلد سے جلد رزلٹ کا اعلان کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ رجسٹرا عہدے کی چارج سنبھالے مجھے دو تین دن ہوئے اور اس دوران مجھے احساس ہوا کہ مدرسہ بورڈ میں ایک ائی ٹی سیل کا قیام ہو جو پاسپورٹ بنوانے سے متعلق مسائل کا حل کر سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر طلبا و طالبات کی مارک شیٹ ان لائن ہوتی ہے اس کے باوجود پاسپورٹ محکمہ کے افسران تصدیق نہیں کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان طلبا طالبات کو پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اس پریشانی کو ہم حل کریں گے اور مدرسہ بورڈ ایک ائی ٹی سیل قائم کرے گا جو پاسپورٹ محکمہ سے رابطہ کرے گا تاکہ طلبا و طالبات کی پریشانیوں کو دور کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Minority Commission مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے سابق چئیرمین کا ندوۃ العلوم کا دورہ
انہوں نے مزید کہا کہ مدرسہ بورڈ کے تمام تر رزلٹس و مارک شیٹ 2018 سے ان لائن موجود ہیں اس کے باوجود اگر پریشانیاں ا رہی ہیں تو اس کو دور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام تر مدارس میں این سی ای ار ٹی کی کتابیں مہیا کرانا ہے رواں برس تقریبا سبھی ایڈٹ مدارس میں این سی ار ٹی کی کتابیں پہنچی ہیں لیکن کچھ شکایتیں بھی رہی ہیں اس کو سنجیدگی سے لے کر کے جلد ہی حل کر لیا جائے گا۔