ETV Bharat / state

UP Madarsa Board Result یوپی مدرسہ بورڈ کے نتائج کا آج اعلان، یہاں سے دیکھ سکتے ہیں نتائج

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 11:19 AM IST

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ کے نتائج کا اعلان آج یعنی 27 جولائی کیا جائے گا۔ نتائج کا اعلان اقلیتی امور کے کابینی وزیر دھرم پال سنگھ و مدرسہ بورڈ کے چیئرمین و اراکین واعلیٰ افسران اور میڈیا کی موجودگی میں کیا جائے گا جو مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹ پر دیکھا جا سکے گا۔

UP Madarsa Board Result
UP Madarsa Board Result
یوپی مدرسہ بورڈ کے نتائج کا آج اعلان، یہاں سے دیکھ سکتے ہیں نتائج

لکھنؤ: اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ کے نتائج کے سلسلہ میں ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے مدرسہ بورڈ کے رکن تنویر رضوی نے بتایا کہ بورڈ نے طلبا و طالبات کے مفاد کے پیش نظر رزلٹ کو جد از جلد جاری کرنے کی پوری کوشش کی تھی اور یہی وجہ ہے کہ اج رزلٹ کا اعلان ہوگا۔ رزلٹ کے اعلان کے لیے اندرا بھون میں دوپہر 12 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسہ بورڈ کی مارکشیٹ کی بنیاد پر طلبہ و طالبات یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ لیتے ہیں۔ رواں ماہ یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ لینے کا عمل جاری ہے، یہی وجہ ہے کہ بورڈ نے نتائج کے اعلان کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہی مدرسہ بورڈ نے ویب سائٹ پر رزلٹ جاری کر دیا تھا۔ اس کو کئی طلبا و طالبات نے ڈاؤن لوڈ بھی کر لیا لیکن بورڈ کے افسران کا کہنا ہے کہ یہ ٹرائل کے لیے کیا گیا تھا۔ رزلٹ جاری نہیں کیا گیا تھا تاکہ ویب سائٹ کا ٹرائل ہو سکے اور کسی قسم کی پریشانی نہ آئے تاہم مدرسہ بورڈ کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ یہ بورڈ کے افسران کی بڑی لاپرواہی ہے۔ ایک بار جب بورڈ کے افسران نے ویب سائٹ پر رزلٹ جاری کر دیا تو اب دوبارہ تقریب منعقد کر کے رزلٹ کا اعلان کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اتر پردیش مدرسہ بورڈ کی امتحانات میں فارم بھرنے والوں میں ریاست کے ایک لاکھ 59 ہزار 796 طلبہ و طالبات اہل پائے گئے تھے۔ جن کے لیے 539 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔ 17 مئی سے 24 مئی تک جاری امتحان میں ایک لاکھ 11 ہزار 82 ریگولر طلبہ و طالبات میں سے 6875 طلبہ و طالبات نے امتحان دیا تھا اور امتحان کی کاپیاں 18 اضلاع کی 31 مراکز پر چیک کی گئی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.