ETV Bharat / state

یو پی مدرسہ بورڈ کے امتحانات وقت پر ہونا مشکل - مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات کب ہوں گے؟

کورونا وبا کے چلتے امسال یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات تاخیر سے ہونے طے ہیں کیونکہ ابھی تک امتحان فارم کی تاریخ کا اعلان نہیں ہو پایا۔

UP madarsa board exams is not possible held on time
یو پی مدرسہ بورڈ کے امتحانات وقت پر ہونا مشکل
author img

By

Published : Dec 29, 2020, 10:37 PM IST

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات گزشتہ سال کی طرح اپنے طے وقت پر ہونا ممکن نہیں ہے، کیونکہ ابھی تک امتحان فارم کی تاریخ کا اعلان نہیں ہو پایا۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ کورونا وبا کے چلتے سارے کاموں میں تاخیر ہوئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے بتایا کہ مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات کب ہوں گے؟ ابھی یہ بتانا مشکل ہے۔

UP madarsa board registrar R P singh
مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ

انہوں نے کہا کہ جنوری ماہ سے امتحانات فارم بھرنے کی تاریخ کا اعلان ہو جائے گا۔ امسال امتحانات فارم کافی دیر سے بھرے جائیں گے لہذا گزشتہ سال کی طرح طے شدہ وقت پر امتحانات ہونا مشکل نظر آ رہا ہے۔

اگر گذشتہ سال کے مدرسہ بورڈ امتحانات کی بات کریں تو 25 فروری سے شروع ہو گئے تھے اور مارچ میں مکمل ہو گئے تھے، لیکن امسال ایسا ہونا بہت مشکل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال کی طرح اس بار بھی مدرسہ بورڈ نے طلباء کے بہتری کے لئے یو پی بورڈ کی طرز پر طلبا کو اچھے نمبر حاصل کرنے کا موقع فراہم کروا رہا ہے۔

اس میں جو طلبا جن مدارس میں زیر تعلیم ہیں، وہاں کے اساتذہ کو یہ اختیار ہو گا کہ وہ منشی مولوی میں 20 نمبر اور عالم میں 30 نمبر اس بنیاد پر دیں گے کہ "طالب علم کی پڑھائی کے دوران حاضری کتنے فیصد رہی؟ کیا اس کا دوسرے بچوں یا اساتذہ کے ساتھ بہتر سلوک رہا ہے؟ یا دیگر علوم میں کیسا رہا ہے؟"

اس بنیاد پر اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے اساتذہ بھی طلبا کی صلاحیت کے اعتبار سے انہیں زیادہ سے زیادہ نمبر دے سکتے ہیں۔ اس سے طلباء کے نمبروں میں اضافہ ہوگا۔ مدرسہ بورڈ کی یہ تجویز مدارس طلبا کے لئے بہتر ثابت ہوئی تھی۔

مدرسہ تعلیمی بورڈ میں پہلے جہاں منشی مولوی میں 12 پرچے اور عالم کے امتحان میں 10 پرچے ہوتے تھے۔ انہیں کم کر کے منشی مولوی میں چھ پرچہ جبکہ عالم میں صرف پانچ پرچے کر دئیے گئے تھے، اس سال بھی ایسی پیٹرن پر امتحانات ہوں گے۔

UP madarsa board exams is not possible held on time
یو پی مدرسہ بورڈ کے امتحانات وقت پر ہونا مشکل

معلوم رہے کہ گزشتہ سال یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں کل 557 امتحان سینٹر بنائے گئے تھے، جن میں ایک لاکھ 82 ہزار 258 طلبا شامل تھے۔ امسال پہلے کے مقابلے کم امتحانات میں کم طلبا شامل ہوں گے کیونکہ کورونا وبا کے چلتے داخلہ دیر سے شروع ہوا اور آن لائن کلاسز چل رہی ہیں، جس کا اثر فارم بھرنے میں صاف نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں:

'زرعی قوانین سے متعلق حکومت کو اپنی ضد چھوڑنی چاہئے'

اگر گزشتہ سال کی بات کریں تو یو پی بورڈ کے ساتھ مدرسہ بورڈ کے امتحانات شروع ہو گئے تھے، لیکن اس بار یو پی بورڈ کے امتحانات کے بعد ہی مدرسہ بورڈ کے امتحانات شروع ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.