ETV Bharat / state

UP Madarsa Board 'یوپی مدرسہ بورڈ کے سند یافتہ طلبا کو پاسپورٹ بنوانے میں آنے والی پریشانیوں کو حل کیا جائے'

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 7:41 AM IST

اتر پردیش مدرسہ بورڈ سے سند یافتہ طلبا و طالبات کو پاسپورٹ بنوانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہیں ویری فکیشن کے نام پر پریشان کیا جا رہا ہے۔ جس سے متعلق مدرسہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمن نے وزارت خارجہ سمیت پاسپورٹ آفس کو مکتوب لکھ کر ان کی پریشانیوں کو حل کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ UP Madarsa Board Facing Isuue

Etv Bharat
Etv Bharat
اتر پردیش مدرسہ بورڈ

لکھنؤ: اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے یوپی بورڈ سے سند یافتہ طلبا و طالبات کی پریشانیوں سے متعلق آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ سے تعلیم یافتہ طلبا و طالبات کو پاسپورٹ بنوانے میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں اس کے لیے وزارت خارجہ سمیت پاسپورٹ آفس کو مکتوب لکھا ہے اور ان کی پریشانیوں کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے کہا کہ اتر پردیش مدرسہ بورڈ سے تعلیم یافتہ ہزاروں کی تعداد میں طلبا و طالبات کو ملک و بیرون ملک میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ملازمت کر رہے ہیں۔ مدرسہ بورڈ کے تمام تر مارکشیٹ کو گزشتہ کئی برسوں سے آن لائن کیا جا رہا ہے اور وہ آن لائن دستیاب بھی ہیں اس کے باوجود اتر پردیش مدرسہ بورڈ سے سند یافتہ طلبا و طالبات کو پاسپورٹ بنوانے میں پریشانیاں پیش آرہی ہیں انہیں ویری فکیشن کے نام پر پریشان کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سبھی مارشیٹ آن لائن ہے تو آن لائن ہی پاسپورٹ آفس کو ویری فیکیشن کر لینا چاہیے اس کے لیے طلبا وطالبات کو پریشان نہیں کرنا چاہیے۔ اسی سے متعلق ہم وزارت خارجہ کو بھی خط لکھے ہیں اور پاسپورٹ آفس سے بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ طلبا و طالبات کی پریشانیوں کو دور کیا جائے۔ ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے کہا کہ پاسپورٹ نہ بننے سے نہ صرف طلبا وطالبات کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے بلکہ بورڈ کے ملازمین کو بھی مشکلات ہوتی ہے۔ ویریفکیشن کے لئے سند یافتہ طلبس و طالبات کو در در بھٹکنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : UP Madarsa Board Facing Isuue اترپردیش مدرسہ بورڈ کے طلبہ کو پاسپورٹ بنوانے میں دشواریوں کا سامنا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.