ETV Bharat / state

آر ایس ایس کا مساجد، گرودواروں اور گرجا گھروں میں رابطہ مہم چلانے کا اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2023, 1:54 PM IST

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے چار روزہ دورے پر پہنچے سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے صوبہ اودھ کی ایگزیکٹو کے ارکان سے ملاقات کی۔ انہوں نے سکھوں، مسلمانوں، عیسائیوں، بدھ مت کے پیروکاروں اور پارسیوں سمیت دیگر مذاہب کے لوگوں تک پہنچنے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

لکھنؤ: راجدھانی لکھنؤ میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی میٹنگ جاری ہے۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت بھی چار روزہ دورے پر لکھنؤ پہنچے ہیں۔ سنگھ کے اجلاس میں انہوں نے اترپردیش کے صوبائی ایگزیکٹو کے ممبران سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس میٹنگ میں سماجی ہم آہنگی بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آر ایس ایس کے کارکنان گرودوارہ، چرچ اور مساجد میں اقلیتی برادری کے لوگوں سے بھی رابطہ کریں گے۔ مساجد کے علما اور چرچ کے پادریوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

تمام مذاہب کے لوگوں سے رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ

ایک طرف آر ایس ایس سماجی ہم آہنگی کے پروگراموں کے ذریعے دلتوں اور کچی آبادیوں میں اپنا پیر جمانے میں مصروف ہے۔ دوسری جانب سکھ، مسلم، عیسائی، بدھ اور پارسی سمیت دیگر مذاہب کے لوگوں سے رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اہم مسئلے پر سنگھ کے سربراہ موہن راؤ بھاگوت نے اترپردیش کی یونٹ اور آر ایس ایس کے گروپوں کے ساتھ میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا۔

غیر ہندوؤں سے بھی رابطہ

آپ کو بتا دیں کہ سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت مسلسل تین دنوں سے لکھنؤ میں ہیں۔ اس دوران سنگھ سربراہ نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ سے بھی ملاقات کی ہے۔ سنگھ کے سربراہ کی پیر کو ایک بار پھر سی ایم یوگی سے ملاقات کا امکان ہے۔ ملاقاتوں کا سلسلہ صبح 9 بجے سے نیرال نگر واقع سرسوتی شیشو مندر میں شروع ہوا اور شام 5 بجے تک جاری رہا۔ اس دوران سنگھ سربراہ نے سماجی ہم آہنگی کے تحت غیر ہندوؤں کے ساتھ بھی رابطے اور تال میل بنانے پر زور دیا۔ سنگھ سربراہ نے زور دے کر کہا کہ سنگھ کسی مذہب یا فرقے کے خلاف نہیں ہے۔ ہندوؤں کے علاوہ سماجی ہم آہنگی کے جذبے سے دوسروں کے ساتھ بھی رابطہ اور ہم خیر سگالی برقرار رکھی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Book On RSS By Devanooru Mahadeva آر ایس ایس اصلی چہرہ، کتاب کا دو مئی کو بنگلور میں اجرا

RSS Leader on Womens In India آر ایس ایس رہنما نے خواتین مخالف بھارتی روایات کیلئے 'اسلامی حملوں' کو ذمہ دار ٹھہرایا

Mohan Bhagwat on Akhand Bharat نوجوان نسل کے بوڑھی ہونے سے پہلے ہی 'اکھنڈ بھارت' حقیقت بن جائے گا، موہن بھاگوت

'معاشرے میں تفریق نہیں ہونی چاہیے'

سنگھ کے سربراہ نے اترپردیش میں دلتوں اور کچی آبادیوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ پروگرام منعقد کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دلتوں اور غریبوں کو ان کے حقوق دلانے میں مدد کریں۔ انہیں سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچائیں۔ دلت اور کچی آبادیوں میں سنگھ کا کام کرتے ہوئے وہاں بھی شاکھا اور ہفتہ وار میٹنگ شروع کی جائیں۔ تہواروں اور مذہبی پروگراموں میں ان کی شرکت کو یقینی بنائیں۔ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ معاشرے میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.