ETV Bharat / state

کانگریس کی یوپی جوڑو یاترا مظفر نگر پہنچی

UP Jodo Yatra of Congress reach Purkazi of Muzaffarnagar۔ کانگریس کی یوپی جوڑو یاترا مظفر نگر کے پرقاضی پہنچ گئی ہے۔ جہاں عوام نے یوپی جوڑو یاترا کا اور کانگریسی لیڈران اور کارکنوں کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نمائندہ ظفر اقبال نے کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے کے ساتھ خاص بات چیت کی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 5:11 PM IST

UP Jodo Yatra of Congress reach Purkazi of Muzaffarnagar

ای ٹی وی بھارت نمائندہ ظفر اقبال نے کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے کے ساتھ خاص بات چیت کی

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارن پور سے 20 دسمبر سے شروع ہونے والی یوپی جوڑو یاترا سہارن پور سے چل کر دیوبند کے راستے مظفر نگر کے پرقاضی پہنچی۔ پرقاضی پہنچنے پر کانگریسی کارکنان اور عہدے داران نے گرم جوشی کے ساتھ اس یاترا کا استقبال کیا۔ اس یوپی جوڑو یاترا میں کانگریس ریاستی صدر اجے رائے قومی سکریٹری پردیپ ناروال، توقیر عالم، سابق ایم ایل اے عمران مسعود، ضلع نائب صدر منیر عالم سینئیر کانگریسی لیڈر میاں نسیم مظفّر نگر ضلع صدر سبودھ شرما دیویندر کشیپ فشر مین کانگریس کمیٹی تنظیم کے جنرل سکریٹری انیل یادو، ریاستی نائب صدر وشواوجے سنگھ، سابق ایم پی کمل کشور کمانڈو، ریاستی نائب صدر مقصود خان، ریاستی نائب صدر ودیت چودھری، ریاستی نائب صدر راگھویندر پرتاپ سنگھ، ریاستی نائب صدر منیش مشرا، ریاستی ترجمان شرد مشرا، سیوا دل کے ریاستی صدر پرمود پانڈے، وغیرہ موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یوپی میں جلد شروع ہوگی یوپی جوڑو یاترا

اس یوپی جوڑو یاترا کے تعلق سے اے ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم نے جب کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے سے بات چیت کی تو انہوں نے بتایا کہ اس یاترا میں خاص یہی ہے کہ بی جے پی سے حکومت سے ان کی کسان پریشان ہے۔ کسان سے جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ بجلی کا بل معاف کر دیں گے آپ کو بجلی کا بل نہیں دینا ہوگا۔ گنے کے داموں میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا۔ 20 روپے ہر سال گنے کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا تھا وہ بھی نہیں کیا جا رہا۔ بجلی کے داموں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مزدور کو کام نہیں مل رہا نوجوان کو روزگار نہیں مل رہا خواتین کا استحصال ہو رہا ہے۔ نابالغ کے ساتھ عصمت دری کے واقعات ہو رہے ہیں۔ سون بھدر کے ایم ایل اے جو ریپ کرتے ہیں اور بی جے پی انہیں عزت دے کر ایم ایل اے بنا رہی ہے. یہ سارے لوگ بچیوں کے ساتھ غلط کام کر رہے ہیں تاجر پریشان ہیں۔ ان کا کاروبار ٹھیک سے نہیں چل رہا۔ اس لیے ہمیں اس یوپی جوڑو یاترا میں سب کا تعاون مل رہا ہے۔

بی جے پی کی بھارت سنکلپ یاترا پر انہوں نے کہا کہ وہ یاتیا میں کس طرح کا سنکلپ لے رہے۔ ہیں جھوٹے وعدے کی شکل میں جو آپ نے کیے ہیں جھوٹے وعدے کو دہرائیں گے؟ اب عوام جاگ گئی ہے آپ نے کہا تھا کہ بجلی کا بل نہیں آئے گا اس جھوٹے وعدے کے ساتھ عوام کے درمیان جائیں گے؟ ان جھوٹے وعدوں کے ساتھ کسانوں کے درمیان جائیں گے؟ 2024 کے مسائل بے روزگاری، مہنگائی، بدعنوانی، جھوٹے وعدے، خواتین پر ظلم اور لڑکیوں کا استحصال ہم یوپی جوڑو یاترا کے دوران ان سب چیزوں کو عوام کے درمیان لے کر جا رہے ہیں۔

نہرو جی نے جو کہا تھا کہ آنے والے ٹائم میں آرٹیکل 370 دھیرے دھیرے کم ہو جائے گا اور ایک دن ختم ہو جائے گا وہ ہو گیا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی معطلی پر انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ جمہوریت کا قتل کیا جا رہا ہے۔ ایم پی عوام کی آواز ہوتے ہیں۔ عوام کی آواز کو خاموش کیا جا رہا ہے یہ ہندوستان کے عوام کی توہین ہے۔ عوام کی آواز کو نہ سننا عوام کی آواز کو نہ اٹھانے دینا رکن پارلیمنٹ اپنی بات کو بول نہ سکیں۔ ان کو سسپینڈ کرکے سارے بل پاس کرا لیے گئے یہ ہندوستان کی عوام کی توہین ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.