ریاستی حکومت کی جانب سے تقریباً تمام اضلاع میں حج سویدھا کیندر کھولا جائے گا تاکہ عازمین حج کو آسانی ہوسکے۔
حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی نے حج 2020 کے لیے نئی گائیڈ لائن کے مطابق سبھی عازمین کو اپنے فارم آف لائن نہیں بلکہ آن لائن بھرنے ہوں گے۔
لکھنؤ میں حج سویدھا کیندر کا افتتاح یوپی اسٹیٹ حج کمیٹی کے پرنسپل سکریٹری منوج سنگھ نے کیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یو پی اسٹیٹ حج کمیٹی گزشتہ ایک سال سے بنا چیئرمین کے ہی چل رہی ہے۔
معلوم ہو کہ گزشتہ برس اگست ماہ میں کمیٹی کے چیئرمین سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان تھے، لیکن انکے سبکدوشی کے بعد سے اب تک کوئی چیئرمین نہیں بن سکا۔
ذرائع کے مطابق اوپری سطح پر چیئرمین کے علاوہ سبھی ممبران پر اتفاق رائے بن چکی ہے، لیکن معاملہ آکر چیئرمین پر اٹک جاتا ہے۔
حالانکہ یوپی اسٹیٹ حج کمیٹی کے پرنسپل سکریٹری منوج سنگھ نے حج 2019 کے دوران ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا تھا کہ 'بہت ہی جلد کمیٹی تشکیل دے دی جائیگی، لیکن نتیجہ ابھی بھی صفر ہی ہے۔
خیال رہے کہ ابھی لکھنؤ سے حج 2019 میں 34 ہزار سے زائد عازمین حج مقدس سفر پر گئے تھے اور اس میں اضافہ کرکے 50 ہزار کرنے کی امید کی جا رہی ہے۔
پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ' آن لائن کے ذریعے کسی کو بھی کوئی پریشانی نہیں ہوگی لیکن اگر کوئی مشکل ہو وہ لکھنؤ سینٹر آکر اپنی پریشانی دور کر سکتے ہیں'۔
کچھ روز قبل ریاستی حج منسٹر محسن رضا نے ٹویٹ کیا تھا کہ 'لکھنؤ حج ہاؤس کا نام تبدیل کر دیا جائےگا۔ اس کے جواب میں مسٹر منوج نے کہا کہ 'ابھی ہمارے پاس اس طرح کا پرپوزل آیا ہے۔ اب ہم اس پر تفصیلی بات کرینگے، تبھی کسی نتیجے پر پہنچے گے'۔