ETV Bharat / state

CM Yogi On Residency Scheme صحافیوں کے لئے رہائشی اسکیم لاسکتی ہے یوگی حکومت، یوگی - اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ

یوگی نے کہا کہ صحافی اور حکومت دونوں کے راستے بھلے ہی الگ کیوں نہ ہوں۔ ہدف ایک ہی ہے۔ دونوں ہی راشٹر منگل اور مفاد عامہ کے ہدف کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ حکومت سبھی میڈیا نمائندوں کو رہائشی سہولیت فراہم کرناچاہتی ہے۔UP Govt May Bring Residency Scheme For Journalists

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 25, 2022, 10:28 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کہا کہ حکومت سبھی صحافیوں کو رہائشی سہولیت فراہم کرنا چاہتی ہے۔ گورکھپور میں ایک ماڈل پر کام کیاجارہا ہے۔ اگر وہ کامیاب رہا تو بہت جلد ریاست کے سبھی شہروں۔بڑے شہروں کے صحافیوں کے لئے رہائشی اسکیم لائی جائے گی۔CM Yogi On Residency Scheme

کورونا انفکشن سے جاں بحق ہونے والے میڈیا نمائندوں کے اہل خانہ کو10۔10لاکھ روپئے کی امدادی رقم دیتے ہوئے یوگی نے کہا کہ کورونا بحران کے ناموافق حالات کے درمیان بھی میڈیا نمائندوں نے جس طرح سماج کو بیدار کیا ور انتظام کی خامیوں کومثبت انداز کےساتھ واضح کیا وہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی اور حکومت دونوں کے راستے بھلے ہی الگ کیوں نہ ہوں۔ ہدف ایک ہی ہے۔ دونوں ہی راشٹر منگل اور مفاد عامہ کے ہدف کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ کم سے کم وسائل اور نامواقف حالات کے درمیان بھی ہدف کے سامنے ان کا کام لگاتار جاری رہتا ہے۔ حکومت سبھی میڈیا نمائندوں کو رہائشی سہولیت فراہم کرناچاہتی ہے۔انہوں نے اس بارے میں پالیسی اور اہلیت طے کر نے کے لئے میڈیا نمائندوں کی ایک کمیٹی تشکیل دئیے جانے کی بھی ہدایت دی۔

سشان دیوس کے موقع پر وزیر اعلی رہائش گاہ پر منعقد پروگرام میں وزیر اعلی نے کورونا بحران میں جاں بحق ہونے والے 53صحافیوں کے اہل خانہ کو پانچ کروڑ 30لاکھ روپئے کی امدادی رقم فراہم کی۔ اس سے پہلے گذشتہ سال جولائی میں 50صحافیوں کے اہل خانہ کو بھی 10۔10لاکھ روپئے کی مدد فراہم کی گئی تھی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا کے درمیان ریاست میں 103صحافیوں کا کورونا انفکشن سے موت ہوگئی۔ یہ ایک جذباتی پل ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت ہر کنبے کے ساتھ کھڑی ہے۔ امداد کے طور پر آج ہر کنبے کو 10لاکھ روپئے کی امدادی رقم دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ بیوہ خواتین کو ضابطے کے مطابق پنشن، یتیم بچوں کو وزیر اعلی بال سیوا اسکیم اور پی ایم کیئر اسکیم کے تحت دیگر امداد بھی فراہم کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Atal Bihari Vajpayee Birth Anniversary اقدار و نظریات کی سیاست کے لئے اٹل جی باعث تحریک تھے، یوگی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.