ETV Bharat / state

Akhilesh Criticizes BJP بی جے پی حکومت میں یوپی کا نظم ونسق خستہ حال، اکھلیش - عوام بی جے پی حکومت میں بے حال

اکھلیش یادو نے کہا کہ عوام بی جے پی حکومت میں بے حال ہے۔ وہ بی جے پی حکومت سے پوری طرح عاجر آچکے ہیں۔

اکھلیش
اکھلیش
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 8:34 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کے نظم ونسق پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگاتےہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ بی جے پی حکومت میں دن دہاڑے قتل کی واردات ہورہی ہیں اور خواتین، بچیوں سے عصمت دری کے واقعات یومیہ ہورہے ہیں۔

یادو نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اپنے بیانات میں بڑے بڑے دعوی کرتے رہتے ہیں۔مجرمین کے خاتمے کے بیان بھی خوب دیتے ہیں ۔لیکن ان کی کوئی افسر سنتا ہو ایسا نہیں لگتا ہے۔ چاروں جانب ہاہاکار ہے۔ لوگ پریشان ہیں۔ ریاست میں پوری لاقانونیت اور جنگل راج ہے۔

انہوں نے نے ریاست کے مختلف حصوں میں گذشتہ دنوں وقوع پذیر ہونے والے واردات کا حوالہ دیتےہوئے کہا کہ اقتدار تحفظ یافتہ مجرمین بے خوف ہیں۔ کاروباریوں کی سیکورتی کو بی جے پی حکومت نے تاک پر رکھ دیا ہے۔ راجدھانی لکھنؤ میں کوئی دن ایسا نہیں جاتا ہے جب بند گھروں میں تالا توڑ کر چوری اور قتل کی خبر نہ آتی ہو۔ خواتین اور بچیوں سےعصمت دری کے معاملات میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت اور انتظامیہ جرائم کو روکنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ عوام بی جے پی حکومت میں بے حال ہے۔ وہ بی جے پی حکومت سے پوری طرح عاجر آچکے ہیں۔ عوام کی سیکورٹی بھگوان بھروسے ہے۔ لوگ دہشت میں جی رہے ہیں۔ ان کی سیکورٹی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ کیا اسے ہی نظم نسق کا راج کہتے ہیں۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.